کری نائٹ کے لیے تین مزیدار تراکیب۔

کری نائٹ کے لیے تین مزیدار تراکیب۔

کری نائٹ کے لیے تین مزیدار تراکیب۔

ویک اینڈ بہت قریب ہے اور یہی وہ وقت ہے جب آپ آرام سے اپنے رات کے کھانے کی منصوبہ بندی کریں۔
اگر آپ مسالے دار، مرچیلا اور تیکھا انڈین فوڈ کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو کری نائٹ سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے جس میں آپ کے کھانے کی تمام خواہشات کو پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ تمام تراکیب انتہائی آسان ہیں اور مزیدار اور مختلف اقسام کے منفرد  ذائقوں پر مشتمل ہیں جو سب ایک ہی ڈش میں لپٹ جاتے ہیں۔ یہ کچھ لاجواب کھانے ہیں جو آپ ہفتے کے آخر میں کری نائٹ کے لیے ٹرائی کر سکتے ہیں

پارسی ریڈ چکن کری:

یہ لذیذ اور مزے دار، سرخ سالن کشمیری لال مرچوں سے بنایا جاتا ہے جو ان کے انوکھے ذائقہ کو بڑھا دیتی ہیں۔ اسے ناریل کے دودھ میں تیار کیا جاتا ہے جس سے اس کی لذت اور مہک میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ پکوان اصل میں ایک پارسی پکوان ہے جس میں بھارتی ذائقوں کا امتزاج بھی شامل ہے۔ اسے گرم گرم نان کے ساتھ پیش کر کے ایک مکمل اور شاندار ڈنر ڈش کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔

مزیدار پارسی ریڈ چکن کری کی ترکیب جاننے کے لیے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔



چلی چکن کری:

 دہی اور ذائقہ دار مسالوں میں میرینیٹ کئے گئے مرغی کے گوشت کے ساتھ تیار کردہ مزیدار کریمی سالن جسے دیکھتے ہی آپ کے منہ میں پانی آجائے گا۔ اس پکوان میں مسالا اور ذائقہ ہوتا ہے جو اس کے مزے کو دوبالا کرتا ہے۔ اسے گرم نان، ہلکی چپاتی یا اُبلے ہوئے گرما گرم چاولوں کے ساتھ پیش کریں اور اپنے لنچ یا دنر کو شاندار بنائیں۔
  
چلی چکن کری کی ترکیب جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

پران ریڈ کری:

یہ آپ کے روز مرہ چکن کے سالن سے ہٹ کر کچھ ہے جسے آپ کری اِن ہری کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ یعنی جلدی بن جانے والا سالن۔
تازہ جھینگوں کا یہ مسالے دار پکوان مشرقی ذائقوں سے لبریز ہے اور سمندری غذا کے شوقین افراد کے لیے کسی نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ یہ لذیذ پکوان آپ کی لذتِ کام و دہن کی تمنا کو آسودہ کر سکتا ہے۔
اس ڈش کا اصل جوہر اس وقت محسوس ہوتا ہے جب ایک بار مسالے دُگنے ہوجائیں اور اسے گرم گرم بھاپ اڑاتے چاولوں کے ساتھ پیش کیا جائے تاکہ تمام ذائقوں میں توازن پیدا ہوجائے۔


اس کی آسان ترکیب اننے کے لیے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

 
ہم نے آپ کو ہفتے کے آخر میں پکانے اور اپنے ویک اینڈ کو مزیدار بنانے کے لیے صرف تین مختلف مگر انتہائی مزیدار سالن کے آئیڈیاز دیئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان اقدامات پر بھی ویسے ہی عمل کریں جیسے وہ ہیں تاکہ آپ مجموعی ترکیبوں کے جوہر کو محسوس کرسکیں اور اس میں استعمال شدہ تمام مسالوں سے بھرپور لطف اٹھائیں۔ 
اور ہاں آخر میں ایک  چیز اور، صرف ویڈیوز نہ دیکھیں، کھانوں کی یہ مزیدار  ترکیبیں بھی آزمائیں۔ 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : یسریٰ طیب

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں