پران ریڈ کری

(11815 وِیوز)

تھائی ریڈ چلی کی مدد سے بنائی جنے والی پران ریڈ کری ہفتے کی رات کی ایک بہترین ڈش جو کچھ ہی دیر میں تیار ہوجاتی ہے۔ یہ مشرقی ذائقے سے لبریز ایک ایسا پکوان ہے جو سمندری کھانے کھانے والوں کو خوب پسند آتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 15 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • چھینگے500 گرامز
    • تیل1 کپ
    • پیاز کٹی ہوئی1 عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے2-3 عدد
    • کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • ثابت گول مرچ4-5 عدد
    • دار چینی1 اسٹک
    • ادرک کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • دیگی لال مرچ پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • دھنیا پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • ناریل کا دودھ1 کپ
    • تھائی لال مرچ پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک چھوٹے پتیلے میں تیل گرم کریں اور کٹے ہوئے پیاز تل لیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر تب تک پکائیں جب تک وہ نرم نہ ہوجائیں اور پھر ٹماٹر پیس لیں۔
  • اب اس میں کالی مرچ، ثابت لال مرچ، دار چینی، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکا لیں۔
  • اب اس میں جھینگے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی ہلدی، گرم مسالہ، نمک، کٹی ہوئی لال مرچ، دیگی لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں ناریل کا دودھ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں تھائی لال مرچ کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لیے اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اسے دھنیا سے سجا لیں۔
  • مزے دار پران ریڈ کڑی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟