مرغ مسلّم

(69558 وِیوز)

مرغ مسلّم بھارتی برصغیرمیں تیار کی گئی ایک ڈش کا نام ہے. یہ منفرد مسالاجات کو اچھی طرح پوری مرغی پر لگا کے تیار کیا جاتا ہے. اسے چاول اور ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ پیش کرکے اس کا ذائقہ مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے.

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 45 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • سالم مرغی1 کلو
    • دہی½ کپ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • کشمیری مرچ1 کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پسا ہوا زیرہ1 چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • کارن فلور2-3 کھانے کا چمّچ
    • تیل1-2 کھانے کا چمّچ
    • تیلڈیپ فرائی کے لیے
    • تیل5-6 کھانے کا چمّچ
    • پیاز کٹی ہوئی2
    • نمک½ کپ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • دھنیا پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • پانی1/4 لیٹر
    • ہری مرچیں3-4 عدد
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • گاجر باریک کٹی ہوئی2 عدد
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی1 عدد
    • تھائی لال مرچ1 عدد
    • شاہی زیرہ1 چائے کا چمچ
    • چاول، ابلے ہوئے½ کلو
    • چکن پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • چلی گارلیگ پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • پیاز کا پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • لال شملہ مرچ، کیوبز میں کٹی ہوئی1 کپ
    • اندے، ابلے ہوئےگارنش کے لیے

ترکیب

  • پہلے مرغی پر چھری کی مدد سے کٹس لگا لیں۔
  • اب ایک پیالے میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، کشمیری لال مرچ، حسب ذائقہ نمک، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالہ، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔
  • اب اس میں کارن فلور اور تیل شامل کرکے اچھے سے مکس کرلیں۔
  • اب کٹس لگی ہوئی مرغی کو ڈالیں، اور ہاتھوں کی مدد سے مسالہ لگا کے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرنے رکھ دیں۔
  • اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے مسالہ لگی ہوئی مرغی کو ڈال کر چاروں طرف فرائی کرلیں۔
  • اب ایک پتیلے میں تیل ڈال کر اس میں کٹی ہوئی پیاز فرائی کرلیں۔
  • پھر کریم ڈال کر مکس کریں۔
  • اس کے بعد نمک، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا اور گرم مسالہ ڈال کر مکس کریں۔
  • اب پانی شامل کریں اور مسالے کو ابال دیں۔
  • اب پکی ہوئی مرغی کو ڈال کر ہلائیں، پھر مرچیں ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ چمچ کی مدد سے ہلائیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب چاولوں کے لیے ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں، اس میں لمبائی میں کٹی ہوئی گاجروں کو ڈال کر اچھے سے بھون لیں۔
  • پھر اس میں کٹی ہوئی ہر مرچیں، تھائی لال مرچیں اور شاہی زیرا ڈال کر مکس کریں۔
  • پھرپکے ہوئے چاول ڈال کر چمچے سے مکس کریں۔
  • اس کے بعد اس میں چکن پاؤڈر، چلی گارلک پاؤڈر، پیاز پاؤڈر، کٹی ہوئی لال مرچیں، لال رنگ کی پیمنٹو کٹی ہوئی ڈال کر مکس کریں اور دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
  • مزے دار مرغ مسلم تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (8)