میمنی دال ماش

(18141 وِیوز)

میمنی کھانوں کے شوقین خواتین و حضرات کے لئے آج کا بہترین انتخاب۔ ماش کی دال اور مسالوں کے امتزاج سے بنی میمنی ماش دال، لذت اور توانائی سے بھرپور ہونے کے باعث ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ اسے تندوری نان کے ساتھ کھائیں یا ہلکی چپاتی کے ساتھ اس کا بھرپور مزہ ہر طرح سے لاجواب ہے۔ دوپہر کے کھانے میں کھانے کے لئے بہترین ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • پانی ایک لیٹر
    • ماش کی دال ایک کلو گرام
    • تیل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
    • ثابت لال مرچ سات سے آٹھ عدد
    • لونگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • دار چینی ایک عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • ہری مرچیں چار سے پانچ عدد

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں پانی ڈالیں، اس میں ماش کی دال ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ ابلنے کے دوران برتن کے اوپر آنے والے جھاگ کو ہٹاتے جائیں۔
  • اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں ثابت لال مرچ، لونگ، کالی مرچ، دار چینی اور اُبلی ہوئی ماش کی دال ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس میں نمک ڈالیں اور 2 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور مکس کریں، پھر اسے 10 سے 12 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اسے بھنی ہوئی پیاز سے سجالیں۔
  • مزیدار میمنی دال ماش تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)