لوکی گوشت

(16142 وِیوز)

لوکی گوشت کا مزہ ایک ایسا منفرد مزہ جو لوکی اور گوشت کے ٹکڑوں کو شوربے اور مسالے میں ملا کرپکانے سے آتا ہے۔ یہ زوز مرّہ کی مقبول ترین ڈش ہے جِسے لوگوں میں کافی پسند کیا جاتا ہے. اسِے ابلے ہوئے چاول یا نان کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے.

  • درمیانی
  • 7 افراد
  • 45 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • گائے کا گوشت بغیر ہڈی کا1 کلو
    • لوکی½ کلو
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی3 عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • پسی ہوئی ہلدی½ چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ۱ کھانے کا چمّچ
    • پسا ہوا دھنیا1 کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ثابت کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • دہی1/2 کپ
    • پانی½ لیٹر
    • ہری مرچیں3 عدد
    • ہری مرچیںگارنش کے لیے
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • لونگ1/2 چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک پتیلے میں تیل ڈالیں، اب اس میں پیاز کو براؤن ہونے تک تل لیں۔
  • اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔
  • پھر گوشت ڈال کر رنگ بدلنے تک بھون لیں۔
  • اب لال مرچ پسی ہوئی، ہلدی، دھنیاپسا ہوا، زیرہ پسا ہوا، حسب ذائقہ نمک ڈال کر اچھے سے بھون لیں۔
  • اب دہی شامل کریں اور اچھے سے بھون لیں۔
  • پانی شامل کریں اور گوشت گلنے تک ڈھکن ڈھانک کر15 منٹ تک پکائیں۔
  • اب لوکی اور ہری مرچیں شامل کریں، ڈھکن ڈھانک کر 8 منٹ کے لیے یا لوکی کے گلنے تک پکائیں۔
  • ہری مرچیں اور دھنیا سے گارنش کریں۔
  • مزے دار لوکی گوشت تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)