روایتی سمندری کھانوں میں جدت کی جانب ایک اور قدم، تیز مسالوں میں پکے جھینگے ایک لاجواب پکوان جسے ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب، چاولوں کے ساتھ کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
درمیانی
3
افراد
20 Min
4
Likes
اجزاء
تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
کیچپ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
اوئسٹرساس ایک کھانے کا چمچ
ہاٹ ساس ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
جھینگے چار سو گرام
ہری پیاز ایک عدد
پیاز ایک سے دو عدد
ہری مرچیں ایک سے دو عدد
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ادرک ایک عدد
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
دھنیا سجاوٹ کے لئے
ترکیب
سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں ادرک کا پیست ڈال کر بھونیں پھر اس میں کیچپ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں سویا ساس اور ہاٹ ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں پھر اس میں چھلے ہوئے جھینگے ڈال کر دو منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں کٹی ہوئی سبز پیاز، کٹی ہوئی عام پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں لیموں کا رس اور ادرک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
مزیدار ادرک جھینگا تیار ہے۔
نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
آپکو کیسا لگا؟