فرائیڈ چکن سلاد

(5344 وِیوز)

ذائقہ دار چکن اور تازہ سبزیوں سے بنا ہوا ایک بہترین ایپیٹائزر جسے فرائیڈ چکن سلاد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ دیکھنے میں انتہائی جاذبِ نظر ہے اور اس کا ذائقہ آسمانی ہے۔ یہ صحت مند کھانے کی پسند کے طور پر سائیڈ ڈش یا مکمل لنچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ خستہ اور مزیدار تلی ہوئی سلاد کا مزہ ایسا کہ آپ کے منہ میں گھلتا جائے۔ اس میں شامل چکن کا نرم و ملائم رسیلا ذائقہ آپ کو کسی اور ہی جہان میں لے جائے گا۔ مزے اور غذایئت کو بڑھانے کے لیے تازہ اور گرما گرم فرائیڈ چکن سلاد کا لطف اٹھائیں۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 35 Mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • چکن کے پارچے چار عدد
    • تیلدو کھانے کے چمچ
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کُٹی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • سفید مرچایک چائے کا چمچ
    • اوریگانوایک کھانے کا چمچ
    • تھائیمایک چائے کا چمچ
    • مکس ہربزایک چائے کا چمچ
    • تیلتلنے کے لیے حسبِ ضرورت
    • فریش کریم125 ایم ایل
    • مسٹرڈ پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • آسٹر ساسایک کھانے کا چمچ
    • لیمن جوسایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • سرکہدو کھانے کے چمچ
    • زیتون کا تیلدو کھانے کے چمچ
    • لہسن کے جووےتین سے چار باریک کٹے ہوئے
    • گوبھی، کٹی ہوئیآدھی نصف
    • مکئیآدھا کین
    • ٹماٹردو عدد کٹے ہوئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں کالی مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک، سفید مرچ، اوریگانو، تھائیم، مکس ہربز اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • چکن کو اچھی طرح دھو کر اس کو دونوں جانب سے مکسچر سے اچھی طرح میرینیٹ کریں اور گھنٹے بھر کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک الگ برتن میں کریم، مسٹرڈ پیسٹ، آسٹر ساس، لیمن جوس، نمک، کالی مرچ، لہسن، سرکہ اور زیتون کا تیل ڈالیں، ان تمام اجزا کو اچھی طرح ملانے کے لیے وھسک کی مدد سے خوب پھینٹیں۔
  • ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور اس گرم تیل میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں، پھر اسے دس منٹ تک ڈھک دیں اور پکنے دیں تاکہ گوشت خوب گل جائے۔
  • اب اس تلی ہوئی چکن کے ایک ایک انچ کے قریب قتلے بنالیں۔
  • اب ایک پیالے میں گوبھی، مکئی، ٹماٹر اور تیار چٹنی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس دیدہ زیب تلی ہوئی چکن کو سلاد کے پتوں سے سجا کر پیش کریں اور اوپر سے کچھ تازہ دھنیا چھڑک دیں۔
  • مزیدار فرائیڈ چکن سلاد تیار ہے، انجوائے کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟