چکن کارن سوپ

(37194 وِیوز)

یہ مزیدار سوپ ٹھنڈ کی شدت سے بچنے کا فوری حل ہے۔۔۔ مرغی کی یخنی اور مکئی کے دانوں سے بنا لذیذ سوپ سردیوں کی ٹھنڈی ٹھنڈی راتوں میں آپ کو گرم رکھنے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔۔ اگر آپ سرد موسم سے تھوڑے بہت متاثر ہیں تو ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ ترکیب آپ کو اس موسم سرما میں تازہ دم، پُرجوش اور صحت مند رکھنے کیلئے بہترین کام کرے گی۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Mins
  • 2 Likes

اجزاء

    • مرغی کی یخنی6 سے7 کپ
    • ابلی ہوئی چکنآدھا کلو
    • مکئی کے دانےایک کپ
    • کارن فلور مکسچر2کھانے کے چمچ
    • انڈا (پھینٹا ہوا)1 عدد

ترکیب

  • مرغی کی یخنی کو گرم کریں اور اس میں ابلی ہوئی چکن بھی شامل کردیں۔
  • اب اس میں چمچ چلاتے ہوئے مکئی کے دانے بھی شامل کردیں۔
  • اب مکئی کا آٹا (کارن فلور) میں دو کھانے کے چمچ پانی شامل کریں اور اسےاچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس مکسچر کو یخنی میں شامل کردیں ، جبکہ چمچ مسلسل چلاتے رہیں۔
  • اب اس میں پھینٹا ہوا انڈا بھی شامل کردیں۔
  • کچھ منٹ کے لیے چھوڑدیں، اور ابال آنے دیں۔۔ گرما کرم سوپ تیار ہے۔
  • مسالا جات کے ساتھ پیش کریں، اور نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)

  • anonymous
    (6 months ago)
    اچھا ہے مگر بہت مختصر ہے
    جواب
  • anonymous
    (6 months ago)
    اچھا ہے مگر بہت مختصر ہے
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    Hello i fram fram befor i just eat thats soup in pak but i well tring to make I have just no idea ✌but after this informatoin maybe i well d at thanks you bro
    جواب