بمبئی بریانی

(28270 وِیوز)

بمبئی بریانی جنوب اور مشرقی ایشیا کی مقبول اور شاندار چاول کی ڈش ہے۔ یہ ڈش کچھ خاص مسالہ جات، پروٹینز اور چاول کو ملا کر تیار کی جاتی ہے. یہ اکثر رائتے اور کچومر سلاد کے ساتھ پیش کی جاتی ہے.

  • درمیانی
  • 6 افراد
  • 40 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • جائفل½ چائے کا چمچ
    • جویتری½ چائے کا چمچ
    • لونگ½ چائے کا چمچ
    • ثابت کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • بادیان کا پھول2-3 عدد
    • بڑی الائچی1-2 عدد
    • ثابت زیرہ1 چائے کا چمچ
    • جائفل5-6 عدد
    • دار چینی1-2 عدد
    • دھنیا پسا ہوا1 چائے کا چمچ
    • لونگ4 – 5 عدد
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • آلو بخارہ1-2 عدد
    • بڑی الائچی2 عدد
    • تیز پات1 عدد
    • ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 ½ کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • دہی1 کپ
    • مرغی1 کلو
    • گھی½ کپ
    • تیل4 – 5 کھانے کا چمّچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے3-4 عدد
    • ہری مرچیں4-5 عدد
    • آلو کٹے ہوئے2-3 عدد
    • کیوڑہ1 کھانے کا چمّچ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • براؤن پیاز1 کپ
    • دھنیا کٹا ہوا½ گڈّی
    • پانی1 لیٹر
    • نمک2 کھانے کا چمّچ
    • ثابت گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • چاول بھیگے ہوئے½ کلو

ترکیب

  • بریانی مسالہ بنانے کے لیے: ایک گرائنڈر میں جائفل، جویتری، لونگ، ثابت کالی مرچ، بادیان کے پھول، بڑی الائچی، زیرہ اور دار چینی ڈال کر پیس لیں۔
  • اب اس پسے ہوئے مسالے میں دھنیا پاؤڈر، لونگ، کٹی ہوئی لال مرچ، آلو بخارہ، تیز پات، بڑی الائچی، ہلدی پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، پسی ہوئی لال مرچ، نمک حسب ضرورت، ثابت کالی مرچ ڈال اچھے سے مکس کریں۔
  • اب بنے ہوئے مسالے کو دہی میں ڈال کر سائیڈ پر رکھ دیں
  • اب ایک پتیلے میں گھی گرم کریں، اس میں تیل شامل کر کے گرم کریں، پھر کٹی ہوئی مرغی کو شامل کر کے اس وقت تک پکایئں جب تک وہ رنگ نہ بدل لے۔
  • اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھے سے مکس کریں
  • اب کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر 4 سے 5 منٹ کے لیے بھون لیں
  • پھر اس میں دہی ملے بریانی مسالے کو ڈال کر بھون لیں اور درمیانی آنچ پر 5 منٹ کے لیے پکائیں
  • اب بچا ہوا مسالہ ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں
  • اور کٹے ہوئے ٹماٹر کو شوربے میں ڈال کر مکس کریں۔
  • اب درمیانی سائز کی ہری مرچیں، آلو کٹے ہوئے، کیوڑہ ایک کھانے کا چمچ ڈال کر اچھے سے مکس کریں
  • تھوڑا سا پانی شامل کرکے 15 سے 20 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں، جب تک آلو گل نہ جائے اور تیل اوپر آجائے۔
  • اب براؤن پیاز ڈال کر مکس کریں، پھر کٹا ہوا دھنیا گارنش کرکے چولہا بند کردیں۔
  • چاول کے لیے: اب ایک پتیلے میں پانی گرم کریں، اس میں دو کھانے کے چمچ نمک ڈالیں، گرم مسالہ ڈال کر ابال لیں
  • اب چاول شامل کرکے تیز آنچ پر تب تک پکائیں جب تک چاول کی ایک کنی رہ جائے۔ چاول کو چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • ایک بڑے پتیلے میں تیل ڈالیں، اس میں پکے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں، پھر سالن کی تہہ لگائیں، تھوڑا سا کٹا ہوا دھنیا گارنش کریں اور اسی طرح ساری تہیں لگائیں
  • اس کے بعد تھوڑا سا تیل ڈالیں، کھانے کا رنگ ڈالیں، کٹا ہوا دھنیا ڈالیں
  • کپڑا لگا کر15-20 سے بیس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
  • مزے دار بمبئی بریانی تیار ہے۔ رائتہ اور سالاد کے ساتھ پیش کیجیے
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (5)