آلو کی قتلیاں

(21017 وِیوز)

آلو کی گول اور باریک قتلیوں اور تیکھے مسالوں کے بہترین امتزاج سے بنی ایک مقبول اور مزے دار ڈش۔ وسطی ایشیا اور خصوصاً پاکستان کے روایتی دیسی کھانوں میں شامل آلو کی قتلیاں بہت پسند کی جاتی ہیں انہیں گرم پراٹھوں، ہلکی چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اس تیکھے اور مزےدار پکوان کو مختلف طریقوں سے کھایا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20
  • 5 Likes

اجزاء

    • تیل ایک کپ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • زیرہ ایک کھانے کا چمچ
    • آلو، کٹے ہوئے ایک کلو گرام
    • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • چکن پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
    • ہری مرچیں دو عدد

ترکیب

  • ایک برتن میں درمیانے درجے کی آگ پر تیل کو گرم کریں
  • اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور زردی مائل سنہری ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں گول کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک، چکن پائوڈراور پسی ہوئی ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں آدھی پیالی پانی ڈالیں اور ڈھکن دے کر 10 منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
  • اب اسے تازہ ہرے دھنئے اور کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑک کر سجالیں۔
  • تیکھی اور مسالے دار آلو کی قتلیاں تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (6)