چیز کی چھ اقسام جن کے بارے میں سبھی کو پتہ ہونا چاہیے

چیز کی چھ اقسام جن کے بارے میں سبھی کو پتہ ہونا چاہیے

چیز کی چھ اقسام جن کے بارے میں سبھی کو پتہ ہونا چاہیے

چاہے آپ پنیر کے چاہنے والے ہوں یا نہیں ، یہ پنیر کے بارے میں چھ حقائق ہیں جو ہر باورچی کو جاننے چاہئیں۔ اس غیر مکمل فہرست میں نمکین سے لے کر نرم اور میٹھی قسم کے پنیر تک ہر چیز شامل ہے۔ ہم اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ایک بار جب آپ ان میں سے ہر ایک چیز کو آزمائیں گے تو آپ کو ضرور اپنی پسند کا کوئی ایک ذائقہ مل جائے گا۔

موزریلا:

ہماری فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہر ایک کا پسندیدہ موزریلا چیز ہے۔ اس کا اصل وطن اٹلی ہے اور یہ ایک مزیدار پنیر ہے جو اصل میں بھینس کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔ تاہم، ہمارے ہاں استعمال ہونے والا زیادہ تر موزریلا گائے کے دودھ سے بنایا جاتا ہے جسے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔

چیڈر:

چیڈر ایک سخت اور ٹھوس پنیر ہے، جو گائے کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ صرف انگلینڈ میں تیار کیا گیا تھا، تاہم اس کے بعد یہ پوری دنیا میں مقبول ہو گیا اسے بچے بڑے سبھی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔

گوڈا:

ہالینڈ کے شہر گوڈا کے نام سے منسوب، یہ ڈچ پنیر دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ یہ گائے کے دودھ سے بنا ہوا نیم سخت پنیر ہے اور بہترین ذائقے سے مالا مال ہے۔

پیرمیگانو ریگیوانو:

یہ اصل میں اطالوی پنیر ہے جس کے بعد زیادہ تر پیرسمین بنایا جاتا ہے۔ یہ ایک محفوظ پنیر ہے جسے اٹلی میں صرف ایمیلیا روماگنا اور لومبارڈیا ہی تیار کرسکتے ہیں۔ یہ ایک چمکدار، سخت اور خشک پنیر ہے جس کی عمر کم از کم 12 ماہ ہونا ضروری ہے۔

فیٹا:

یہ مزیدار یونانی پنیر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اقسام میں سے ایک ہے۔ اسے بکری یا بھیڑ کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔ اس پنیر کی بناوٹ اس لحاظ سے مختلف ہوتی ہے کہ یہ کہاں بنایا گیا تھا اور اس کی عمر کتنی ہے۔

بری:

بری، ایک فرانسیسی پنیر ہے، جسے عموماً 'پنیر کی ملکہ' کہا جاتا ہے۔ اس کی بڑی دلچسپ تاریخ ہے اور ایک زمانے میں اسے صرف فرانسیسی بادشاہوں کو پیش کیا جاتا تھا۔  اس کا نام فرانس کے علاقے بری کے نام پر پڑا، جہاں یہ پیدا ہوتا ہے اور یہ ایک نرم اور پھیلنے والا مزیدار پنیر ہے۔

 

آپ کو چیز کی کون سی قسم پسند ہے؟   اس بارے میں ہمیں ذیل میں دیئے گئے کمنٹس باکس میں ضرور بتائیں۔

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (6)

  • anonymous
    (1 year ago)
    بہترین
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    all are favourite
    جواب
  • HHPDDC
    (2 years ago)
    咕咕咕咕咕咕过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过咕咕咕咕咕咕过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过咕咕咕咕咕咕过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过过
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Nice blog check this link u can read and write reviews about food https://www.reviewgraphy.com/burger-king-karachi/
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Thanks for sharing its really helpful for us. <a href="https://www.reviewgraphy.com/?s=Jan%27s+Food+-+BIRYANI&post_type=page">Wish to contribute with your valuable reviews?
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    Good
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں