سحری میں پینے کے لیے 5 توانائی سے بھرپور مشروبات 

 سحری میں پینے کے لیے 5 توانائی سے بھرپور مشروبات 

 سحری میں پینے کے لیے 5 توانائی سے بھرپور مشروبات 

رمضان کا مقدس مہینہ بھرپور مذہبنی جوش و  جذبے کے ساتھ گزر رہا ہے اور سحر و افطار کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ دن بھر روزے کی حالت میں پیاس کے احساس سے بچنے کے لیے ہم سب اپنے اپنے دن کو آسانی سے گزارنے کے لیے پُرجوش اور توانائی سے بھرپور تراکیب تلاش کرتے ہیں۔
فوڈ ٹریبیون نے سحری کے اوقات کے لیے جلدی بن جانے والے اور قوت بخش مشروبات پیش کیے ہیں جو بغیرکسی مشکل کے تیار ہوجاتے ہیں۔ یہ توناائی بھرے مزیدار مشروبات آپ کو اس پورے مقدس مہینے میں صحتمند رہنے میں مدد دیتے ہیں۔

دودھ
رمضان میں سحری کے لیے دودھ کا انتخاب آپ کے بہترین انتخابات میں شامل ہوتا ہے۔ یہ پروٹین اور غذائیت سے بھرپور ہے اور آپ کو دن بھر تندرست و توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ انسانی جسم میں بھوک کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔ روزے کی حالت میں طویل عرصے تک بھوکے رہتے ہوئے آپ کو متحرک اور صحت مند رکھنے کے لیے کیلشیم اور وٹامنز سے بھرپور دودھ ایک شاندار چیز ہے۔  

 
 
بادام اور کھجور کی اسموتھی
کھجوریں کاربوہائیڈریٹ اور اینٹی آکسیڈینٹ کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اگرچہ کھجوریں افطاری کے لیے سبھی کی پسندیدہ ہیں تاہم سحری میں کھجوریں لینے سے آپ سارا دن چاق و چوبند رہ سکتے ہیں۔
بادام اور کھجور کی اسموتھی ایک فوری اور دیرپا غذائیت کا ذریعہ ہے جس میں کھجوروں کی خوبیاں اور بادام کی طاقت شامل ہے۔ اس مزیدار مشروب کی ترکیب جاننے کے لیے فوڈ ٹریبیون کی ویب سائٹ کو وزٹ کریں۔۔

 
 
نبیز
نبیز پینا سنت ہے اور بہت سارے لوگ اسے اپنی سحری کے معمولات میں شامل کرتے ہیں۔ نبیز ایک شاندار ٹانک ہے جو معدے کی تیزابیت کو کم کرنے اور آلودگی سے پاک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسے رات بھر پانی میں کھجوریں بھگو کر تیار کیا جاتا ہے۔
نبیز رمضان المبارک کے لیے اعلیٰ فائبر ڈرنکس میں شامل ایک بہترین مشروب ہے کیونکہ یہ میٹابولک فضلہ کے خاتمے میں مدد کرتا ہے اور آپ کے ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔
 


بٹر ملک
 بٹر ملک (لسی یا چھاچھ) برصغیر کا ایک مشہور مشروب ہے اور رمضان المبارک میں سبھی کا پسندیدہ ہے۔
اپنی پسند کے مطابق نمک یا چینی کے اضافے کے ساتھ دودھ اور دہی سے تیار کردہ لسی ایک شاندار مشروب ہے، جسے سڑک کے کنارے والے ریسٹورانٹس کا اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آپ سحری سے چند گھنٹے پہلے لسی تیار کرسکتے ہیں اور اسے خوب ٹھنڈا کر کے اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کیلے اور دلیے کی اسموتھی
کیلے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور فائبر ہاضمہ درست رکھنے کے لیے بہترین ہیں اور آپ کو طویل عرصہ تک بھر پور توانائی محسوس کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
کیلے کی اسموتھی میں دلیے کا اضافہ آپ کو روز مرہ کے کاموں کے دوران بھوک محسوس کیے بغیر طویل روزہ رکھنے کے لیے ایک مکمل غذا بنا دیتا ہے۔ کیلے اور دلیے کی اسموتھی صرف تین اجزاء کے ساتھ تیار کی جاسکتی ہے۔ جس میں کیلا، بھیگا ہوا دلیا اور دودھ شامل ہے۔ 
 
 
خود کو اور اپنے اہلخانہ کو صحت مند رکھتے ہوئے اپنی سحری کے لوازمات کو آسان اور پُرلطف بنانے کے لیے ان فوری بن جانے والی ترکیبوں کو ضرور آزمائیں۔ 
رمضان مبارک ہو

not null

ایک ایسا شخص جو "آءیے کھانے کے بارے میں اظہار خیال کریں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (3)

  • anonymous
    (2 months ago)
    Great post! I learned something new and interesting, which I also happen to cover on my blog. It would be great to get some feedback from those who share the same interest about Social Media Marketing, here is my website <a href="http://die-foto-kiste.com/url?q=http://webemail24.com/increase-your-online-income-through-email-marketing">Webemail24</a> Thank you!
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    نبیز بنانے کی ترکیب نہیں بتئی گئی۔
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    goog
    جواب

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں