سالم مرغی کاٹنے کا طریقہ

(14886 وِیوز)

سالم مرغی کو کاٹنے اور محفوظ کرنے کا مکمل ہدایت نامہ۔

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

سالم مرغی کاٹنے کا طریقہ 
عموماً لوگ جب بازار سے مرغی خریدتے ہیں تو دکاندارسے ہی اسے کاٹنے کا کہتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ سالم مرغی کو کیسے کاٹنا اور محفوظ کرنا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اس  کا طریقہ بہت آسان ہے جس کے ذریعے آپ نہایت کم وقت میں مرغی کو کاٹ کر محفوظ کرسکتے ہیں۔ گوشت کے منتخب حصوں کے مقابلے میں بازار سے سالم مرغی خریدنا بہتر بھی ہے اور کم خرچ بھی۔ کیونکہ آپ اگر سالم مرغی خریدتی ہیں تو اس کی ہڈیوں کو نہ صرف یخنی بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ بوٹیوں کو بھی کسی اور وقت پکانے کے لیے رکھا جاسکتا ہے۔ 

شروع کرنےسے پہلے:
سالم مرغی کو کاٹنا کچھ ایسا مشکل نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔ ایک تیز دھار چھری اس کام کے لیے بنیادی چیز ہے۔ مرغی میں موجود چربی کی تہہ آپ کی رہنمائی کرتی ہے کہ اسے کہاں سے کاٹنا شروع کرنا ہے۔ یہاں ہم آپ کو سالم مرغی کاٹنے کا طریقہ تصاویر کے ذریعے مرحلہ وار سمجھائیں گے۔

پہلا قدم: 
اپنی انگلی کی مدد سے مرغی کے جوڑوں کو ٹٹول کر محسوس کریں، اس پر چھری کی نوک رکھیں اور کاٹنا شروع کریں۔ یہ خٰال رہے کہ مرغٰ کو ہمیشہ اوپر سے نیچے لمبائی میں کاٹنا شروع کریں تاکہ آپ کو اگلے قدم پر کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ سالم مرغی کے دونوں جانب آپ کو چربی کی تہہ کے نیچے اس کے جوڑ نظر آئیں گے جہاں سے آپ اسے کاٹ سکتی ہیں۔
دوسرا قدم:
مرغی کی ایک ٹانگ کو ایک ہاتھ سے پکڑ کر ذرا سا کھینچیں تو آپ کو اس کا جوڑ نظر آئے گا جو اس کی ٹانگ کو جسم سے الگ کرتا ہے، یہاں سے اسے کاٹ کر دونوں ٹانگوں کو مرغی سے علیحدہ کرلیں۔ 
 
•    تیسرا قدم :  
•    
•    اب اسی طریقے سے اپنی انگلی کو مرغی کے بازوئوں کے جوڑ پر رکھیں، ہلکے ہاتھ سے کھینچیں اور بالکل جوڑ سے کاٹیں۔ اس طرح دونون بازوئوں کو کاٹ کر اس سے الگ کرلیں۔
 چوتھا قدم: 
اب چھری کی نوک کو اس کے سینے کے باکل درمیان میں رکھیں اور اوپر سے نیچے کی طرف لمبائی میں کاٹیں، اس مرحلے پر آپ کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ آپ وہیں سے کاٹ سکیں جہاں سے اسے کٹنا چاہیے
پانچواں قدم: 
اب اپنی انگلی سے ٹٹول کر مرغی کی ٹانگ اور ران کے درمیان والے جوڑ کو محسوس کریں، عین جوڑ کے مقام پر چھری رکھ کر کاٹیں اور ٹانگ کو ران سے الگ کرلیں۔
•    چھٹا قدم: 
•    ایک سالم مرغی کاٹنے کے نتیجے میں آپ کو سینے کے 2 بڑے حصے ملیں گے اور اسی طرح بازوئوں، ٹانگوں اور رانوں کے بھی دو، دو حصے آپ کو دستیاب ہوں گے جنہیں آپ اپنی مرضی سے  جس ڈش میں چاہیں استعمال کر سکتی ہیں، اس کے علاوہ ادھر ادھر سے نکلنے والے حصوں اور ہڈیوں کو آپ چکن سوپ اور یخنی میں استعمال کرسکتی ہیں۔
•    
•    
•    سالم مرغی کا مکمل استعمال:
اگر آپ بازار سے ایک سالم مرغی خریدتی ہیں تو اس بات کو یقینی بنالیں کہ اسے سارا استعمال کرنا ہے۔ مرغی کے گوشت کو آپ فوراً بھی پکا سکتی ہیں اور فریز کرکے بھی استعمال کرسکتی ہیں اسی طرح مرغی کی ہڈیوں کی یخنی بنائی جاسکتی ہے۔
مثال کے طور پر 
آپ دوپہر کے کھانے کے لیے شوربے دار سالن بنانا چاہتی ہیں اور رات کے کھانے کے لیے روسٹ چکن کا ارادہ ہے تو سالم مرغی میں سے ایسے ٹکڑے اور ہڈیاں بھی نکل آئیں گی جن سے آپ مزےدار چکن سوپ بھی بنا سکتی ہیں۔
اہم بات: 
بہترین یخنی ہمیشہ روٹسیئر چکن سے بنتی ہے لہٰذا آپ نے اگر سالم مرغی میں سے اگر کچھ ہڈیاں بچا رکھی ہیں تو انہیں گرم پانی میں ڈالیں، ساتھ میں تھوڑا سا کٹا ہوا لہسن اور پیاز ڈال دیں اور ایک گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں، اس کے بعد ٹھنڈا کرکے چھان لیں اور فریزر میں محفوظ کرلیں۔
ایک سالم مرغی سے حاصل ہونے والی ہڈیوں سے آپ کم از کم 2 لیٹر یخنی تیار کرسکتی ہیں۔

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں