وائٹ ہانڈی

(49154 وِیوز)

ہانڈی سے مراد مٹی کے برتن سے ہے جوکھانا پکانے کے لئے استعمال ہوتا ہے. جو شمالی ہندوستان، پاکستان اور بنگالی کھانوں میں عام طور پر یہ استعمال کیا جاتا ہے. وائٹ ہانڈی ایک لذیز ڈش ہے جو ہلکے پھلکے مسالے اور کریمی گریوی کو چکن میں ڈال کر بنایا جاتا ہے. اس ڈش کو خاص موقوں پر روغنی نان تندور کی روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے.

  • آسان
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 11 Likes

اجزاء

    • مرغی کی بوٹی، بغیر ہڈی کی½ کلو
    • ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
    • لہسن پیسٹ1 کھانے کا چمچ
    • نمکحزب ذائقہ
    • دہی1 کپ
    • کریم½ کپ
    • ہری مرچ ، کٹی ہوئیگارنش کے لیے
    • دھنیا ، کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک درمیانے سائز کے پتیلے میں ادرک پیسٹ اور لہسن پیسٹ ڈال کر بھونیں۔
  • مرغی کی بوٹیوں کو ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک بھونیں۔
  • اب نمک، کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔
  • اب دہی شامل کریں اور آٹھ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
  • پھر کریم شامل کرکے مکس کریں۔
  • ہری مرچیں اور دھنیا سے گارنش کیجیے۔
  • جھٹ پٹ وائٹ ہانڈی تیار ہے۔ نان کے ساتھ پیش کیجیے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (5)