اسٹرابیری ہنی سی

(7793 وِیوز)

یہ لال گلابی، خوش رنگ اور خوش ذائقہ تازہ اسموتھی اسٹرابیری کے موسم کے لیے بہترین ہے۔ اسے بنانا نہایت ہی آسان ہے، جس میں ٹھنڈے میٹھے اور مزیدار ذائقے کے لیے تازہ اسٹرابیری ، سوڈا واٹر، کریم اور کچھ اضافی اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ تازگی سے بھرپور اور کسی صحت مند غذا کے خواہشمند ہیں تو یہ مشروب خاص آپ کے لیے ہی ہے

  • آسان
  • 1 افراد
  • 10 Mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • اسٹرابیری1 کپ
    • لیموں کا رس½ کپ
    • سوڈا واٹر1 کپ
    • کریم½ کپ
    • شہد1 چائے کا چمچ
    • برف کے ٹکڑےحسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں تازہ اسٹرابیری، لیموں کا رس اور سوڈا واٹر شامل کریں اور تمام چیزوں کو یکجا ہوجانے تک اچھی طرح پیس لیں۔
  • اب اس کے ذائقے میں اضافے کے لیے کریم اور شہد شامل کریں۔ پھر برف کے ٹکڑے ڈالیں،اوراچھی طرح گرینڈ کریں، جب تک کہ تمام چیزیں آپس میں یکجان نہ ہوجائیں۔
  • ٹھنڈی میٹھی اسٹرابیری ہنی سی سے لطف اندوز ہوں اور نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟