پنیر ریشمی ہانڈی

(15865 وِیوز)

پنیر ریشمی ہانڈی چکن کی چھوٹی بوٹیوں، گاڑھے مسالے اور چٹ پٹے اجزا کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے، اسے بنانا بہت آسان ہے، مزے دار، مکھنی پنیر ریشمی ہانڈی کو گرم روغنی نان کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • مرغی کی بوٹیاں، بغیر ھڈی کی 1 کلو گرام
    • خوردنی تیل 2 سے 3 کھانے کے چمچ
    • مکھن 1 کھانے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
    • پیاز کا پیسٹ آدھا کپ
    • پسی ہوئی سفید دکھنی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس 1 چائے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • کریم 1 کپ
    • چیز کے ٹکڑے 1 کپ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • کٹی ہوئی ہری مرچیں 2 عدد

ترکیب

  • ایک برتن میں خوردنی تیل ڈال کر اسے گرم کریں، پھر اس میں مکھن شامل کریں، چکن ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک اس کی رنگت تبدیل نہ ہوجائے۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی دکھنی مرچ، نمک، پسی ہوئی کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، ڈھکن دے کر 7 منٹک تک پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  • اب اس میں کریم شامل کریں، اچھی طرح ملائیں اور مزید 5 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
  • اب اس میں چیز کے ٹکڑے ڈالیں، گرم مسالا اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کریں اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • گرما گرم مزے دار پنیر ریشمی ہانڈی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟