مٹر پنیر

(10438 وِیوز)

سبزی خوروں کے لئے ایک لذیذ اور مسالے دار پکوان جس میں شامل مٹر، پنیر، ٹماٹر اور مسالہ جات کا مزہ آپ کے کھانے کو لاجواب بناتا ہے۔ مٹر پنیر شمالی ہند سے تعلق رکھنے والا پکوان ہے جو برصغیر سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے۔ اسے سادہ چاولوں کے ساتھ کھائیں یا گرم تندوری نان کے ساتھ۔ دوپہر یا رات کے کھانے میں تناول کرنے کے لئے بہترین ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 2 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • پیاز ایک سے دو عدد
    • دہی ایک کپ
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • ثابت لال مرچ چار سے پانچ عدد
    • کیچپ ایک کھانے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • مٹر آدھا کلو گرام
    • کریم دو کھانے کے چمچ
    • ٹماٹر ایک عدد
    • Green chilies3
    • Cooked paneer1 cup

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں دہی ملائیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں زیرہ، نمک اور ثابت لال مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کیچپ ڈالیں اور بھونیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ اور مٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کریم ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور مزید اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ثابت ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھکن دے کر 5 سے 10 منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
  • اب اس میں پکا ہوا پنیر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • گرما گرم مٹر پنیر تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟