مکھنی دال چنا

(14674 وِیوز)

یہ ایک مزے دار اور مقوی ڈش ہے جو کہ جنوبی ایشیا کے بیشتر گھرانوں میں خوب ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے۔ لحمیات اور پروٹین سے بھر پور چنے کی دال اپنی سوندھی خوشبو اور ذائقے کے باعث بہت مقبول ہے، ذائقے اور مزے سے بھری مکھنی چنے کی دال ابلے ہوئے چاول، نرم چپاتی اور گرم نان کے ساتھ بھی کھائی جاتی ہے

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 14 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • کٹی ہوئی پیاز ایک عدد
    • مکھن دو کھانے کے چمچ
    • لہسن کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ
    • بھیگی ہوئی چنے کی دال آدھا کلو گرام
    • پانی حسبِ ضرورت
    • تازہ کریم آدھا کپ
    • کٹا ہوا دھنیاحسبِ ضرورت سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل ڈال کر اسے درمیان درجے کی آنچ پر گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور تھوڑی دیر تک بھونیں۔
  • اب اس میں مکھن ڈالیں، لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا زیرہ، پسا ہوا دھنیا، گرم مسالا، کٹی ہوئی لال مرچ اور پسی ہوئی ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں بھگوئی ہوئی چنے کی دال ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی شامل کریں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  • اب اس میں کریم شامل ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس پر کٹا ہوا تازہ دھنیا چھڑک دیں۔
  • گرما گرم مزے دار مکھنی چنے کی دال تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)