لوبیہ

(15564 وِیوز)

ایک شاندار سبزی کی ڈش جو لوبیہ یا راجمہ کو ہلکی مرچیلی گریوی میں ملا کر بنائی جاتی ہے۔ یہ سب کی پسندیدہ ڈش ہے جو زیادہ تر دوپہر کے کھانے میں چاولوں کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • سفید لوبیہ ، بھیگی ہوئی½ کلو
    • پانیحسبِ ضرورت
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • پیاز، کٹی ہوئی1 عدد
    • مکھن½ چائے کا چمّچ
    • لہسن کا پیسٹ½ چائے کا چمّچ
    • ادرک کا پیسٹ½ چائے کا چمّچ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے1 – 2 عدد
    • لال مرچ پاوڈر1 چائے کا چمّچ
    • پسا ہوا دھنیا½ چائے کا چمّچ
    • ہلدی پاوڈر½ چائے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • املی کی چٹنی1 کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ½ چائے کا چمّچ
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی2 – 3 عدد
    • تازہ دھنیا، کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک چھوٹے پتیلے میں پانی گرم کریں اور اس میں نمک، بھیگا ہوا لوبیا ڈال کر بوائل کر لیں جب تک لوبیا اچھی طرح پک جائے۔
  • ایک چھوٹے پتیلے میں تیل گرم کری اب اس میں پیاز اور مکھن ڈال کر پکا لیں جب تک وہ پک جائے۔
  • اب اس میں ابلا ہوا لوبیا ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلا لیں۔
  • پانی ڈال کر ہلائیں۔
  • اب کٹے ہوئے ٹماٹر، لال مرچ کا پاﺅڈر، پسا ہوا دھنیا، ہلدی اور نمک ڈال کر ہلا لیں۔
  • اب اس میں ذرا سا پانی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور ڈھکن ڈھانک کر 5 سے 6 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں املی کی چٹنی، گرم مسالہ اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔
  • اب اس پر کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال دیں۔
  • لذیز لوبیا چاول تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)