کھٹّے آلو

(19074 وِیوز)

کھٹے آلو جنوبی ایشیا میں انتہائی مقبول ایک سبزی کی ڈش ہے جسے مزے دار اور تیکھے مسالوں کے امتزاج سے بنایا جاتا ہے۔ کھانے کی میز پر رکھے دیگر مزے دار کھانوں کے ساتھ پیش کرنے کے لیے یہ ایک بہترین اضافہ ہے جو آپ کی تیکھا اور لذیذ کھانا کھانے کی تمنا کو پورا کرتا ہے۔ اسے چپاتی اور چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، آپ چاہیں تو اسے روٹی اور چاول کے بغیر بھی کھا سکتے ہیں۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • مکھن دو عدد کھانے کے چمچ
    • خوردنی تیل دو کھانے کے چمچ
    • آلو، اُبلے ہوئے ایک کلو گرام
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • املی کی چٹنی ایک کھانے کا چمچ
    • لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • چاٹ مسالا آدھا کھانے کا چمچ
    • امچور پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • ہرا دھنیا کٹا ہواحسب ذوق سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں درمیانی آنچ پر مکھن گرم کریں، اس میں تیل شامل کریں، جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو کٹے ہوئے آلو ڈال کر اس وقت تک بھونیں جب تک کہ آلو برائون نہ ہوجائیں۔
  • اب اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالا، پسی ہوئی سفید مرچ، لہسن کا پائوڈر، املی کی چٹنی، لیموں کا رس اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں چاٹ مسالا اور امچور پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کٹا ہوا تازہ ہرا دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • مزے دار کھٹے آلو تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟