املی کی چٹنی

(11638 وِیوز)

افطاری میں پکوڑے کھائیں یا سموسے، کباب اور رول۔ املی کی کٹھی میٹھی مزے دار چٹنی پکوڑوں، سموسوں، بریڈ پاکٹس، بٹاٹاوڑا، کباب اور افطاری میں شامل آپ کی پسندیدہ تلی ہوئی تمام چیزوں کی بہترین ساتھی بن سکتی ہے۔ کٹھی میٹھی، چٹخارے دار املی کی چٹنی آسانی سے گھر پر بنائیں اور اپنے پیاروں کو پیار سے کھلائیں۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 15 Min
  • 10 Likes

اجزاء

    • دھنیا آدھی گٹھی
    • گُڑ ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • املی کا گوداایک کپ

ترکیب

  • ایک گرائنڈر میں گڑ، نمک، پسی ہوئی لال مرچ اور املی کا گودا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اسے ایک پیالے میں نکال لیں اور اپنی پسندیدہ ڈشز کے ساتھ پیش کریں۔
  • کٹھی میٹھی مزے دار املی کی چٹنی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (1 year ago)
    Assalamu alakikum as salam my name is Mrs. Zehra Ahsaan Elahi. Can i ask one thing and that instead of using the gur can we use the sugar?
    جواب