حیدرآبادی کھچڑی

(12874 وِیوز)

کھچڑی ایک مقوی غذا ہے جو ہر شخص کی پسندیدہ ڈش کے طور پر جانی جاتی ہے۔ حیدرآبادی کھچڑی حیدرآباد کے کھانوں میں سے ایک مشہور اور شاندار پکوان ہے جسے چاول، دال اور مسالوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ اس ڈش کو کچومر سلاد، زیرہ رائتہ اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • گھی تین سےچارکھانےکےچمچ
    • کٹی ہوئی پیاز دو عدد
    • ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • الائچی دوعدد
    • دارچینی ایک عدد
    • کالی مرچ چھ عدد
    • کٹی ہوئی ہری مرچیں دوعدد
    • تیز پتہ ایک عدد
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • گول سرخ مرچ تین عدد
    • لال مسور کی دال، پہلے سے بھگوئی ہوئی۔ آدھا کلو گرام
    • باسمتی چاول، پہلے سے بھگوئے ہوئے آدھا کلو گرام
    • نمک حسب ذائقہ
    • چکن پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • تلی ہوئی پیاز دو عدد

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں گھی کو گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں ثابت دھنیا، الائچی، دارچینی، کالی مرچ، کٹی ہوئی ہری مرچیں، تیز پتہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، گول سرخ مرچ، بھگوئی ہوئی دال اور چاول شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی اور ملائیں، نمک اور چکن پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں تلی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ اس کا پانی خشک ہوجائے۔
  • اب ڈھکن کو ایک کپڑے میں لپیٹ کر10 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
  • مزے دار حیدر آبادی کچھڑی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)

  • anonymous
    (1 year ago)
    پاکستان میں کھچڑی اور مٹن پلاؤ میں مرچیں نہیں ڈالی جاتیں ۔ شاید انڈیا میں ڈالی جاتی ھوں۔
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    طریقہ کار غلط بتایا گیا ھے،بن تو کسی بھی طریقے سے بن جائیں گے کچھڑی،، دوبارہ صحیح طریقے کو لکھیں، حیدرآبادی کچھڑی ھے ، کوئعام کچھڑی نہیں ھے۔
    جواب
  • anonymous
    (1 year ago)
    طریقہ کار غلط بتایا گیا ھے،بن تو کسی بھی طریقے سے بن جائیں گے کچھڑی،، دوبارہ صحیح طریقے کو لکھیں، حیدرآبادی کچھڑی ھے ، کوئعام کچھڑی نہیں ھے۔
    جواب