فالودہ

(18082 وِیوز)

فالودہ ایک ایسی میٹھی ڈش ہے جو برصغیر پر مغلوں نے اپنی حکومت کے دور میں متعارف کرائی۔ جیلی، پستے، قلفی اور عرقِ گلاب پر مبنی ایک میٹھا مشروب جو ہر کسی کو پسند آتا ہے. اس کی تازگی، خوشبو، کرنچ اور ٹھنڈک آپ کے منہ کا ذائقہ بہترین کردیتی ہے. یہ موسمِ گرما میں اپنی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 40 Min
  • 9 Likes

اجزاء

    • دودھ1 لیٹر
    • چینی1 کپ
    • الائچی پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • عرق گلاب1 کھانے کا چمّچ
    • پستےباریک کٹے ہوئے2 کھانے کا چمّچ
    • بادام باریک کٹے ہوئے2 کھانے کا چمّچ
    • کھویا1 کپ
    • زعفران4 دھاگے
    • کریم1 کپ
    • رنگ والی سویاں1 پیکٹ
    • پانیابالنے کے لیے
    • جیلی ہرے رنگ کی1 پیکٹ
    • جیلی لال رنگ کی1 پیکٹ
    • پانیحسبِ ضرورت
    • تخم بالنگا1 کپ
    • روح افزا2-3 کھانے کا چمّچ
    • پستہ بادام1 کپ
    • کومیل1 کپ

ترکیب

  • قلفی کے لیے: ایک پتیلے میں دودھ گرم کریں اس میں چینی شامل کرکے اس وقت تک گھولیں جب تک وہ اچھی طرح گھل نہ جائے۔
  • پھرالائچی پاؤڈر،عرق گلاب، بادام، پستہ ڈال کرہلکی آنچ پرپکائیں۔
  • پھر کھویا شامل کرکے گھلنے تک پکائیں
  • اب زعفران ڈال کراس وقت تک پکائیں جب تک دودھ گاڑھا نا ہوجائے۔
  • پھرکریم شامل کرکے مزید پکائیں۔
  • آدھی قلفی کے آمیزے کو اسٹیل کے کپ میں ڈال کر8 گھنٹےسےرات گئے تک فریز کردیں۔ اور بچی ہوی قلفی کا آمیزہ بعد کے لیے رکھ دیں۔
  • سویوں کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں پانی ابالیں، اس کے بعد سویوں کو ڈال کر پکائیں۔ جب سویاں پک جائیں تو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔
  • جیلی کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں پانی گرم کریں۔ جیلی ڈال کر پکائیں۔ ٹھنڈی کریں اور جمنے کے لیے رکھدیں۔
  • ایک پیالی میں بچائی ہوی قلفی کا آمیزہ ڈالیں، اس کے بعد ہرے رنگ کی جیلی کے ٹکڑے، پکی ہوئی سویاں، تخم ملنگا، کومیل، قلفی کا ٹکڑا، روح افزا ڈالیں اور دوسری تہہ کے لیے بھی یہی عمل دہرائیں۔ پودینہ کے پتے سے گارنش کریں۔
  • مزے دار فالودہ تیار ہے
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟