دال بھرے کریلے

(16992 وِیوز)

دال بھرے کریلے ایک شاندار ڈش ہے جو قیمہ بھرے کریلے سے ملتی جلتی ہے، اپنے ذائقے میں انتہائی مزے دار اور پرلطف دال بھرے کریلے ویگن ڈائیٹ پر عمل کرنے والے خواتین و حضرات کے لیے نہایت پرکشش ہیں کیونکہ اس میں شامل کڑوے کریلوں کو چھیلنے اور صاف کرنے کے بعد تل کر ان کی کڑواہٹ دور کی جاتی ہے۔ پکنے کے بعد ان کے ذائقے میں مسحور کن اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسے رائتہ، زیرہ ملے دہی اور چپاتی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Mins
  • 4 Likes

اجزاء

    • کریلے چار سے پانچ عدد
    • تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • کٹی ہوئی پیاز ایک عدد
    • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • زیرہ ایک کھانے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • چاٹ مسالا1 tablespoon ایک کھانے کا چمچ
    • چنے کی دال اُبلی ہوئیایک پائو 250 گرام
    • نمک حسب ذائقہ
    • کریم دو سے تین کھانے کے چمچ
    • تازہ ہرا دھنیا کٹا ہواحسب ذوق سجاوٹ کے لئے
    • املی کی چٹنی ایک سے دو کھانے کے چمچ

ترکیب

  • ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں، پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح تلیں تاکہ وہ سنہری ہوجائے۔
  • اب اس میں لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالا، پسی ہوئی ہلدی، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی سفید مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ اور چاٹ مسالا ڈال کر اچھی طرح ملالیں تاکہ آمیزہ تیار ہوجائے۔
  • اب اس میں اُبلی ہوئی چنے کی دال ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں نمک اور کریم ڈال کر اچھی طرح ملائیں، پھر اس میں کٹا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں املی کی چٹنی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب چھلے ہوئے اور اچھی طرح صاف کیے ہوئے کریلے لیں اور ان میں ایک ایک کرکے دال بھریں پھر اس پر دھاگہ لپیٹ دیں تاکہ فرائی کرتے وقت وہ کھل نہ سکیں۔
  • اب کڑاھی میں تیل گرم کریں اور دال بھرے کریلوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح تل لیں جب وہ گولڈن برائون ہوجائیں تو انہیں نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل ٹشو پیپر میں جذب ہوجائے۔
  • گرما گرم مزے دار دال بھرے کریلے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟