بینگن کا بھرتہ

(16087 وِیوز)

بینگن کا بھرتہ بینگن کے کھانوں میں سب سے مختلف ترین ڈش ہے. یہ ایک شمالی بھارتی ڈش ہے جہاں بینگن کو مسالے میں جلا کر اور گھوٹ کر بنایا جاتا ہے۔ یہ بنانے میں ایک اسان ڈش ہے جسے روٹی کی ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

اجزاء

    • بینگن2-3 عدد
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • پیاز کٹی ہوئی2 عدد درمیانی
    • ٹماٹر کٹے ہوئے2-3 عدد
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ1/2 چائے کا چمچ
    • ہلدی1/2 چائے کا چمچ
    • دھنیا پسا ہوا1/2 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ1/2 چائے کا چمچ
    • کھٹائی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا1/2 چائے کا چمچ
    • دہی1 کپ
    • لیمو کا رس1/2 چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی1-2 عدد
    • ادرک لمبائی میں کٹی ہوئیگارنش کے لیے
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

  • بینگن کو سیخ میں پروئیں اور درمیانی آنچ پر اس کے چھلکوں کو جلائیں۔
  • جب چھلکے جل جائیں تو فوران ایک ٹھنڈے پانی کے باؤل میں ڈال کر جلے ہوئے چھلکے اتار لیں.
  • اس کے بعد بینگن کو میش کرلیں۔
  • پھرایک پتیلے میں تیل ڈالیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر تب تک پکائیں جب تک نرم نہ ہوجائیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کرکے ڈھکن ڈھانک کر5 سے 10 منٹ تک پکائیں۔
  • پھر بلینڈ کیے ہوئے بینگن،پسی ہوئی لال مرچ، گرم مسالہ، ہلدی، پسا ہوا دھنیا اور نمک کو ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کرلیں
  • اب کالی مرچ، کھٹائی پاؤڈر، پسا ہوا زیرہ اور دہی ڈال کر مکس کریں
  • پھر ہری مرچیں اور لیمو کا رس ڈال کر چمچ سے ہلائیں اور ڈھکن ڈھانک کر 5 سے 8 منٹ کے لیے دم پر پکائیں۔
  • اب دھنیاسےگارنش کریں, نان یا روٹی کے ساتھ پیش کیجیے۔
  • مزے دار بینگن کا بھرتہ تیار ہے
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (2 years ago)
    اچھا لگا۔اگر سالن کڑوا ہو جاےٙ تو اسکو ذائقہ دار کیسے بنایا جاےٙ جواب سے مطلع فرمائیں۔شکریہ۔
    جواب