اچاری بینگن

(11972 وِیوز)

اچاری بینگن ایک معروف ڈش ہے جو حیدرآباد کے بھگارے بینگن سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے. اس کا ذائقہ مسالے دار اور کھٹّا ہوتا ہے جو اِسے منفرد بناتا ہے۔ اسے دال چال کے ساتھ یا ایک الگ ڈش کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 15 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • بینگن2 - 3 عدد
    • تیلحسبِ ضرورت
    • پیاز باریک کٹی ہوئی1/2 عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے2 عدد
    • کالا رائی دانہ1 چائے کا چمچ
    • کلونجی1 چائے کا چمچ
    • میتھی دانہ1 چائے کا چمچ
    • سونف1 چائے کا چمچ
    • زیرہ1 چائے کا چمچ
    • کھٹائی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
    • ہلدی½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • دھنیا پسا ہوا۱ چائے کا چمچ
    • لہسن پیسٹ½ چائے کا چمچ
    • دہی۱ کپ
    • ہرا دھنیاکٹا ہوا
    • ہری مرچیںکٹی ہوئی
    • لال مرچیں کٹی ہوئی

ترکیب

  • بینگنوں کو گولائی میں کاٹ لیجیے
  • اب ایک کڑاہی میں تیل کو گرم کریں اس میں بینگن ڈال کرگولڈن براون ہونے تک تلیں۔
  • تلے ہوئے بینگنوں کو ٹشو پر نکال کر بعد کے لیے رکھ دیجیے۔
  • ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو تل لیں۔
  • اب ٹماٹروں کو ڈھکن ڈھانک کرنرم ہونے تک پکائیں-
  • پھرچمچے کی مدد سے ٹماٹروں کو پیس لیں۔
  • پھر کالا رائی دانہ، کلونجی، میتھی دانہ، سونف ڈال کر بھون لیں۔
  • اب زیرہ، کھٹائی پاؤڈر، لال مرچ پسی ہوئی، ہلدی، نمک، دھنیا پسا ہوا، لہسن پیسٹ ڈال کر بھون لیں۔
  • اب دہی شامل کرکے مکس کریں۔
  • تلے ہوئے بینگن شامل کیجیے .
  • ہری مرچیں، لال مرچیں اور دھنیا سے گارنش کیجیے۔
  • مزے دار اچاری بینگن تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟