شیریں-انور

شیریں انور

کراچی, پاکستان

شیریں انور کا نام پاکستان میں نیا نہیں اور نہ ہی کسی تعارف کا محتاج ہے ۔ وہ پاکستانی کھانوں کی دنیا کا ایک مشہور نام ہیں، جنہیں بچپن سے ہی کھانا پکانے میں دلچسپی تھی۔ 1976 میں شادی کے بعد انہیں اپنی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ ہوا اور ان کے شوہر نے کھانا پکانے کے اس شوق میں ان کی بھر پور مدد کی۔ وہ 1984 میں امریکہ چلی گئیں جہاں انہوں نے ’ویسٹرن فوڈ انسٹی ٹیوٹ آف نیویارک‘ سے کھانے پکانے کے ہُنر میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے چند کورسز کیے۔ نیو یارک میں کھانے پکانے کی مہارت حاسل کرنے کے دوران انہوں نے پاکستان، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور برطانیہ سمیت پوری دنیا سے ڈھیروں ایوارڈ اپنے نام کیے۔ وہ دس سال بعد پاکستان واپس آئیں اور کراچی میں اپنے شوز اور کلاسز سمیت کھانا پکانے کی مختلف سرگرمیاں شروع کیں۔ شیریں انور کو کھانا پکانے کا تقریباً27 سال کا تجربہ ہے، وہ دو مشہور کُک بکس بھی لکھ چکی ہیں۔۔ شیریں انور مشرقی پکوانوں سے لے کر ہر طرح کے ذائقوں پر مشتمل پکوان بنانے میں ماہر ہیں۔ تاہم ذاتی طور پر انہیں بیکنگ اور نت نئی میٹھی ڈشز بنانے سے خاص لگائو ہے۔ کھانے سے محبت اور دلچسپی کا ان کے شو مصالحہ مارننگ کی کامیابی میں بڑا اہم کردار ہے۔ ان کے کھانوں کی دھوم پاکستان بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ وہ ملائیشین پام آئل، من پسند کُکنگ آئل اور نیشنل فوڈز جیسی کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ ان کی کھانا پکانے کی مہارت اور انتہائی لگن پاکستانی فوڈ انڈسٹری کی میراث مانی جاتی ہے۔