ونٹیج نے اپنے ناشتے کے مینو کو نئی شکل دے دی اور ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی۔۔

ونٹیج نے اپنے ناشتے کے مینو کو نئی شکل دے دی اور ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی۔۔

ونٹیج نے اپنے ناشتے کے مینو کو نئی شکل دے دی اور ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی۔۔

اگر آپ نے ٹائٹل  پڑھ لیا ہے تو آپ جان چکے ہوں گے کہ ہم کراچی میں واقع مشہور ونٹیج کیفے کے ناشتے کے نئے مینو کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مینو نیا ، مزیدار اور مختلف اقسام کی وارئٹی سے بھرپور ہے تو یہاں ہم مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے۔۔
نئے ناشتے کا مینو اپنے کسٹمرز کو بے شمار اور لذیذ پکوانوں کی پیشکش کرتا ہے۔ جہاں انہوں نے  نیوٹیلا پر مشتمل ڈشز سے لے کر ڈیری آئٹمز اور انڈوں سے بنی اشیا کے لیے ایک پورا حصہ وقف کردیا ہے۔ یہ وسیع رینج ہر طرح کے کسٹمرز کیلئے ہے اور جب آپ کے سامنے کھانے کی اتنی وسیعورائٹی موجود ہوتو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اتنی ساری چیزوں میں سے انتخاب کرنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے۔ ہم آپ کی خواہشات اور ترجیح کی بنیاد پر آپ کی رہنمائی کرنے کے لئے حاضر ہیں ۔
 
 1-لوٹس ڈرامہ فرنچ  ٹوسٹ :
ناشتے کی یہ ڈش ہر دوسرے ٹوسٹ کی طرح نہیں ہے۔  یہ تھوڑا فلفی ( ملائم، پھولا ہوا) کریمی اور فروٹی ہے۔۔ یہ ایک شاندار ڈش ہے جس میں شامل تازہ پھل، پھینٹی ہوئی کریم، لوٹس اسپریڈ اور بسکٹس شامل ہیں جو اس کے ذائقے کو دوبالا کردیتے ہیں۔ اس ڈش کو کھاتے ہوئے آپ ہلکا پھلکا محسوس کریں گے اور آپ کو انے معدے پر بھاری پن بالکال بھی محسوس نہیں ہوگا۔ البتہ اس ڈش کو آدھا کھانے کے بعد ہی آپکو احساس ہوگا کہ یہ اپ کا پیٹ کتنا جلدی بھر دیتی ہے۔۔ دار چینی کا استعمال اس ڈش کی خوشبو اور ذائقہ میں بھی اضافہ کرتا ہے اور اسے مزید  بہتر بھی بنا دیتا ہے۔ ایک پلس پوائنٹ اور بھی ہے کہ کھانے میں اس ڈش کا ذائقہ جتنا حیرت انگیز لگتا ہے یہ دیکھنے میں بھی اتنی ہی خوبصورت نظر آتی ہے۔۔ 


 
 2- دی ویری بیری باؤل:
یہ ڈش موسم کے تمام تازہ پھلوں کا مکسچر ہے۔ جس میں کیلے، کیوی اور مکس بیریز شامل کی گئی ہیں۔ اوپر سے ناریل ، کٹے ہوئے بادام اور السی کے بیج کی ٹاپنگز اسکے ذائقے کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ یہ آپ کو ایک سادہ سی  ڈش لگ سکتی ہے مگر اس کی سادگی میں ہی آپ کو اصل ذائقہ حاصل ہوگا۔ اگر آپ بیک وقت کچھ صحت مند اور مزیدار کھانا چاہ رہے ہیں تو ، یہ ڈش آپ کے لیے بہترین ہے۔

3-  مکمل انگریزی ناشتہ :
جیسا کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہورہا ہے یہ اصل انگریزی ناشتہ ہے۔ ہم میں سے بیشتر لوگ اسے  کھانا پسند کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس میں دو سنی سائیڈ ایگ یعنی دو زردی والے انڈے شامل ہوتے ہیں۔ جنہیں سوسجز ، ٹرکی بیکن (گوشت) ہیش براؤنز (فرائڈ آلو)  ، بیکڈ بینز ، بھنے ہوئے ٹماٹر ، گرل مشروم اور آپ کی پسند کی بریڈ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔۔اور ان سب چیزوں کو انڈے کے ساتھ کھانا بہت مزے دار عمل ہے۔ ناشتے کی یہ ڈش ختم  اور مکمل ہونے سے پہلے ہی آپ کے پیٹ کو بھر دے گی۔ یہ روایتی، دل لبھانے والی، لذیذ ڈش ہے۔۔


 
 4- چکن اور وافلز :
اگر آپ روایتی کھانوں سے ہٹ کر ناشتے میں کوئی گوشت کی بنی ہوئی  چیزکھانا چاہ رہے ہیں تو پھر یہ ڈش ضرور ٹرائی کریں۔ یہ کرسپی فرائیڈ چکن اور وافلز کا شاندار امتزاج ہے۔۔ کرسپی فرائیڈ چکن کو وافلز میں لپیٹ کر سریراچا میپل ساس اور کول سلو( سلاد ) کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ اور سب اسے بہت مزے لے کر  کھاتے ہیں۔۔ جبکہ بہت سے لوگ ڈنر کے لئے اس قسم کے کھانے پسند کرتے ہیں ، مگر یہ برنچ اور ناشتے کیلئے بھی ایک بہترین چوائس ثابت ہونگے۔


5- شک شکا:
یہ ایک  لاجواب ڈش ہے۔ جس میں آپ کو ایک ہی پلیٹ میں ذائقے اور صحت دونوں مل جاتی ہیں۔
اس میں شامل دو انڈوں کو ٹماٹر کے گودے میں ملا کر پکایا جاتا ہے۔ جس میں بھنا ہوا لہسن ، بیل پیپر، زیتون  اور پارسلے  بھی شامل ہوتا ہے۔ اسے کرسپی فرینچ بریڈ کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔ ڈش میں استعمال ہونے والی خوشبودار جڑی بوٹیوں کی وجہ سے اس کا  انتہائی لذیذ ذائقہ اور مہک آپ کبھی نہیں بھول پائیں گے۔۔

اگر آپ پریشان ہیں کہ اگلے ویک اینڈ پر ناشتہ کہاں کریں، تو ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بلاگ آپ کا ذہن کلیئر کرنے میں مدد فراہم کریگا۔ ونٹیج کیفے کے نئے ناشتے کے مینو کی ضمانت تو یقینی طور پر ہم بھی دے سکتے ہیں کیونکہ یہ مزیدار، پیٹ بھرنے والا اور آپ کے دیے گئے پیسوں کا بہترین نعم البدل ہے۔
 

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں