منگل کو مزیدار بنائیں

منگل کو مزیدار بنائیں

منگل کو مزیدار بنائیں

ہم کھانوں سے متعلق آپ کے ذوق کے بارے میں تو یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں مگر منگل کی رات کے کھانے کے لیے ہمارے پاس کچھ منفرد اور مزیدار آئیڈیاز ہیں۔ یہ کچھ تیزترین اور آسان نسخے ہیں، خاص طور پر ہفتے کے وسط کی مصروف راتوں میں ان مزیدار پکوانوں سے لطف اندوز ہونا ایک لذیذ اور نرالا تجربہ ہوگا۔

تو یہاں ہم آپ کے لیے جھٹ پٹ ڈنر تیار کرنے کی تین لاجواب ترکیبیں شیئر کر رہے ہیں جو آپ 30 منٹ سے بھی کم وقت میں اور کم سے کم محنت کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔ ان تراکیب میں سب سے اوپر ٹیکو پیزا ہے۔

ٹیکوپیزا:

 

اگرچہ گراؤنڈ بیف ہمیشہ آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے اور اپنے ذائقے میں بھی بے حد لذیذ ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کے پاس کوئی بچا ہوا چکن ہے تو آپ مزیدار ٹاکو پیزا بنانے کے لیے اسے بھی بلاتکلف استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ ایک شاندار ٹیکو پیزا ہے، جس کے میدے کو گوندھتے ہوئے اس میں گوشت، پھلیاں، زیتون، ٹماٹر اور کافی مقدار میں پنیر کو شامل کیا جاتا ہے۔

چکن فجیتاز:

 

ہم اکثر توے یا شیٹ ٹرے پر کسی چیز کو بھوننے کی آسانی کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ کچھ چیزیں فٹافٹ بھونی یا تلی جاسکتی ہیں، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ فرائنگ پین کے استعمال سے آپ کو بھنی ہوئی چیز کا جو مزہ ملتا ہے وہ ناقابل بیان ہے بلکہ ہمارا تو کہنا ہے کہ ایسی چیزوں کو صرف کھا کر ہی سراہا جاسکتا ہے۔ شکر ہے کہ کالی مرچ اور پیاز فٹافٹ پک جاتے ہیں اور ہمیں درحقیقت ان کی خستگی زیادہ پسند ہے۔

پینے پاستا بیک:

 

جب بات سست روی اور کاہلی سے بنائے جانے والے، سادہ اور آسان ڈنر کی ہو تو ہم بلامبالغہ کہتے ہیں کہ ہمیں پاستا بیکس بہت پسند ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو پاستا پہلے سے پکانا بھی نہیں پڑے گا؟

یہ تو ڈنر کو بہت آسانی اور مزیداری سے بنانے والی بات ہے، تو اب تک کی تیز ترین پاستا بیکس کو بنانے کے لیے بیکنگ ڈش میں پاستا اور چٹنی ڈالیں پھر پاستا کو ڈھانپنے کے لیے حسبِ ضرورت پانی ڈالیں۔  

not null

Suhail

مترجم : Kamran shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں