رمضان کے دوران صحت مند رہنے کے اہم غذائی نکات

رمضان کے دوران صحت مند رہنے کے اہم غذائی نکات

رمضان کے دوران صحت مند رہنے کے اہم غذائی نکات

رمضان کا مہینہ آپ کو کسی قدر سستی اور تھکاوٹ کا احساس دلا سکتا ہے کیونکہ ان تیس دنوں میں ہم معمول سے زیادہ بھاری اور غذائیت سے بھرپور غذائیں کھاتے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران اچھی طرح سے متوازن افطاری کھانا ضروری ہے کیونکہ یہ وہ کھانا ہے جو توانائی کے وسائل کو بھرپور کر دیتا ہے اور اگلے دن آپ کے روزے کو جاری رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس ماہِ مقدس میں آپ کے جسم کو مطلوبہ غذائی اجزاء حاصل کرنے کے لیے، آپ کو صحیح غذا کھانے کے لیے کچھ اضافی کوشش بھی کرنی چاہیے۔

لہٰذا، رمضان کے دوران کھانے پینے کی عادات میں کچھ توازن لانے کے لیے درج ذیل صحت بخش غذاؤں پر غور کریں جو نہ صرف مزیدار ہیں بلکہ ایسے غذائی اجزا سے بھرپور ہیں جو آپ کے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔

کھجوریں روایتی طور پر آپ کی افطاری کے آغاز میں کھائی جاتی ہیں۔ یہ آپ کے جسم کو انتہائی ضروری توانائی فراہم کرتی ہیں کیونکہ یہ قدرتی شکر کا ایک صحت مند ذخیرہ ہے۔ اگر آپ کو روزے کے اوقات میں سر میں درد ہوتا ہے تو شاید اس کی وجہ کم بلڈ شوگر ہے، اس لیے اپنی شوگر لیول کو دوبارہ بھرنے کے لیے افطاری کا آغاز کم از کم دو کھجوروں سے کریں۔

افطاری کے وقت دھیان رکھیں کہ کھانے پینے کی اشیا میں صحت بخش کاربوہائیڈریٹس اور سبزیوں کی وافر مقدار ہونی چاہیے۔

گندم، آلو، اور بھورے چاول کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور کھانوں کی عمدہ مثالیں ہیں جو انسانی جسم کو مستحکم اور دیرپا توانائی فراہم کرتی ہیں جو آپ کے جسم کو زیادہ دیر تک شاداب اور توانا رکھتی ہیں۔

سبزیاں انسان کی تندرستی کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں کیونکہ ان میں وٹامنز، منرلز اور فائبر شامل ہوتے ہیں جبکہ بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

اگر آپ صحت مند کاربوہائیڈریٹس کو سبزیوں کے ساتھ ملاتے ہیں، تو آپ کی افطاری مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ زبردست بھی ہوجائے گی۔

جب رمضان کا مہینہ گرمیوں کے دنوں میں آتا ہے تو ایسے میں ہماری سب سے بڑی رمضان سفارشات میں سے ایک تازہ تربوز کا ذخیرہ کرنا ہے، جو آپ کو ری ہائیڈریٹ کرنے اور پیٹ بھرنے کے لیے بہترین ہے۔ تربوز خدا کا ایسا شاندار تحفہ ہے جو آپ کے بدم کو توانائی کا ذخیرہ اور قلب و جگر کو راحت فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ تربوز کو جب ٹھنڈا پیش کیا جائے تو اس کا ذائقہ بہترین ہوتا ہے۔

افطاری کے دوران کاربونیٹیڈ اور جھاگ والے سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں، جو آپ کی جلد میں پانی کی کمی کا باعث بنتے ہیں اور کوئی غذائی قدر فراہم نہیں کرتے۔

افطار کے لیے میز پر کچھ سادہ دہی رکھیں۔ یہ ہاضمے کے لیے انتہائی مفید ہے، اسے مزید لذیذ بنانے کے لیے اس میں تھوڑی سی چینی بھی ملائی جاسکتی ہے۔

واضح طور پر پورے رمضان میں صحت مند اور چست و توانا رہنے کے لیے سیکڑوں اضافی حکمت عملیاں، روایتی ٹوٹکے اور تراکیب موجود ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ آپ انہیں ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔

ہمارے تمام پڑھنے والوں کو رمضان کریم مبارک ہو۔

not null

Suhail

مترجم : Kamran shah

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں