کم کاربوہائیڈریٹ اور زیادہ پروٹین والے بہترین کھانے

کم کاربوہائیڈریٹ اور زیادہ پروٹین والے بہترین کھانے

کم کاربوہائیڈریٹ اور زیادہ پروٹین والے بہترین کھانے

 پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانے سے آپ کے جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں، بشمول پٹھوں کی تعمیر، وزن میں کمی اور کھانے کے بعد پیٹ بھرا محسوس کرنے کے لیے اپنی روز مرہ خوراک میں ایسے غذائی اجزا کو شامل کریں جن میں کاربوریٹ کم ہو اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے لیے اگرچہ بہت زیادہ پروٹین کا استعمال فائدہ مند ہے، لیکن صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا کھانا بھی ضروری ہے۔

مختلف افراد کے جسم کو مختلف مقدار میں پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، ہر ایک کو پروٹین کی صحیح مقدار کے حصول کے لیے مستقل بنیادوں پر پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانی چاہئیں تاکہ وہ ایک صحت مند اور فعال جسم کے ساتھ ایک چاق و چوبند اور تندرست زندگی گزار سکیں۔

ذیل میں فوڈ ٹریبیون نے آپ کے لیے چند لذیذ کھانوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

 

دودھ:

جو لوگ دودھ پی سکتے ہیں ان کے لیے گائے کا دودھ پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ دودھ میں 8 آونس سرونگ میں 8 گرام پروٹین شامل ہوتا ہے۔ گائے کے علاوہ آپ بھینس، اونٹنی یا بکری کا دودھ بھی نوش کرسکتے ہیں۔

 

گوبھی:

گوبھی میں پروٹین زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ ایک کپ کٹی ہوئی گوبھی میں27 گرام کیلوریز اور 2 گرام پروٹین ہوتی ہے۔

 

بروکولی (شاخ گوبھی):

بروکولی بھی گوبھی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک زبردست سبزی ہے جسے سپر فوڈ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ ایک کپ کچی بروکولی میں تقریباً 2.6 گرام پروٹین ہوتا ہے اور اس میں فولیٹ اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء کی ایک قسم ہوتی ہے۔ اس پاور ہاؤس ویجی  کے فقط ایک کپ میں 31 کیلوریز ہوتی ہیں۔

 

گائے کا بنا چربی کا گوشت:

دبلی پتلی گائے کا گوشت جو کہ چوبی سے پاک ہوتا ہے، پروٹین کا ایک بھرپور ذریعہ ہے۔ اس میں حیاتیاتی طور پر دستیاب آئرن، زنک، سیلینیم اور وٹامن بی 12 اور وٹامن بی 6 بھی پائے جاتے ہیں۔

 

چکن بریسٹ:

چکن بریسٹ کم چکنائی والی پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جب اسے اسکن کے بغیر پیش کیا جاتا ہے تو اس میں زیادہ تر کیلوریز پروٹین سے آتی ہیں۔

 ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ 136 گرام کے ایک بغیر اسکن کے چکن بریسٹ میں تقریباً 26 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔

 

 چنے:

 چنے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں، یہ فائبر اور پروٹین حاصل کرنے کا ایک اعلیٰ ترین ذریعہ ہیں، غذائیت سے بھرپور چنے سبزی خور افراد کے لیے پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں جو دل اور ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ کینسر سے بھی بچاتے ہیں۔

اپنی روزمرہ کی پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، اس فہرست میں موجود چند اعلیٰ پروٹین اشیاء کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ ایک بھرپور، صحت مند اور توانا زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

not null

Suhail

مترجم : Kamran shah

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں