کیا کم کیلوریز والی غذا آپ کے بدن میں موجود اضافی چربی کو کم کرنے کا ایک صحت مند طریقہ ہے؟
ہم میں سے اکثر لوگوں نے سنا ہے کہ کیلوریز کی کمی وزن کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ لیکن اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے اور کیا یہ کوئی صحت مند چیز ہے؟
یہ وہ سوالات ہیں جو عام طور پر یہ جملہ سننے کے بعد کسی کے ذہن میں ابھرتے ہیں۔
کم کیلوری والی خوراک میں کیا کیا شامل ہے؟
سب سے پہلے تو ہم اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کم کیلوریز والی غذائوں میں کیا کیا شامل ہے اور آپ کو کب، کس طرح اور کون کون سی اشیا کو اپنے ڈائیٹ پلان میں شامل کرنا چاہیے۔
جیسا کہ ابتدائی جملے سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ غذائوں میں کیلوریز کی مقدار معمول سے کم ہوتی ہے لیکن روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے اور اپنے بدن کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے کافی ہے۔
کیلوریز کو کم کرنے کا اندازہ روزانہ 500 کیلوریز تک ہے یا نظر آنے والے فرق کا تجربہ کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر جسمانی سرگرمیوں کی مدد سے زیادہ سے زیادہ کیلوریز کو جلانا ہے تاکہ آپ کے بدن سے اضافی چربی کا خاتمہ ہو اور آپ اسمارٹ اور دلکش نظر آئیں۔۔
اسمارٹ کیلوریز کی مقدار:
روز مرہ غذا میں کم کیلوریز لینے کے لیے آپ ان اسمارٹ ٹپس پر عمل کر سکتے ہیں۔
شوگر کو اپنی زندگی سے بالکل ختم کردیں۔
چینی اپنی زیادہ تر شکلوں میں عام طور پر آپ کی صحت کی دشمن ہوتی ہے، اس لیے یا تو چینی کی مقدار کو مکمل طور پر ختم کر دیں یا کم سے کم استعمال کریں کیونکہ خاص طور پر سوڈے اور کینڈی جیسے پراسیس شدہ اشیاء کی شکل میں چینی کا استعمال آپ کی صحت پر منفی اثرا ڈال سکتا ہے۔
ان کھانوں میں کوئی غذائیت نہیں ہے لیکن انہیں کھانے سے بہت ساری کیلوریز آپ کے بدن میں جگہ بنالیتی ہیں اور آپ کو بیٹھے بٹھائے موٹاپے سے دوچار کرتی ہیں۔
پراسیس شدہ غذائوں سے استعمال سے پرہیز کریں۔
فاسٹ فوڈ، پیکڈ اور مشینوں پر بننے والے کھانوں میں فوائد سے زیادہ نقصانات ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ غذائیں غیر نامیاتی یعنی آرگینک نہیں ہیں، اس لیے یہ اپنے غذائی فوائد کے مقابلے میں آپ کے بدن میں بہت زیادہ کیلوریز پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں جس کا الٹیمیٹ نتیجہ موٹاپے کی شکل میں برآمد ہوتا ہے۔۔
چھوٹے حصے:
اپنے دماغ کو دھوکہ دینے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ گھر میں پکے ہوے، کم سے کم پراسس شدہ کھانوں کو چھوٹے حصوں میں کھائیں، یعنی ایک ہی وقت میں پیٹ بھر کر کھانے سے بہتر ہے کہ وقفے وقفے سے اور تھوڑا تھوڑا کے کے کھایا جائے جو بالآخر آپ کے جسم میں کیلوریز کی مقدار کو بھی کنٹرول کرے گا۔
کیا یہ وزن کم کرنے کا ایک صحت مند طریقہ ہے؟
کیلوریز کی کمی وزن کم کرنے کا ایک اہم اور زبردست طریقہ ہے، اگر اس طریقے کو صحیح طریقے سے اپنی زندگی میں لاگو کیا جائے۔
زیادہ سے زیادہ توانائی کے لیے بھرپور غذائیت سے لبریز کھانے کھائیں اور فاقے کیے بغیر کم سے کم کیلوریز کو اپنے بدن میں جگہ دیں تاکہ آپ کا جسم فالتو چربی بنانے سے باز رہے۔
یاد رکھیں کہ آپ کے جسم کو روز مرہ افعال انجام دینے کے لیے ایک خاص سطح تک توانائی اور کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے کیلوریز کی کمی صرف اس صورت میں کی جانی چاہئے جب کسی کو اپنا اضافی وزن کم کرنے کی ضرورت ہو اس کے علاوہ بلاوجہ کیلوریز کو جلانے سے آپ صحت کے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں اس لیے کسی بھی دائیٹ پلان پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج یا کسی طبی ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔۔
اپنی رائے دیں