کمفرٹ فوڈز جنہیں کھا کر آپ رمضان میں گھر کی یاد کم سے کم محسوس کریں گے

کمفرٹ فوڈز جنہیں کھا کر آپ رمضان میں گھر کی یاد کم سے کم محسوس کریں گے

کمفرٹ فوڈز جنہیں کھا کر آپ رمضان میں گھر کی یاد کم سے کم محسوس کریں گے

یہ ذرا سی حیرت اور اچنبھے کی بات ہے کہ گھر چھوڑنے کے بارے میں سوچتے ہوئے جس چیز کی سب سے زیادہ یاد ستاتی ہے وہ ماں کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا ہے۔
آپ چاہے اس پر یقین کریں یا نہ کریں مگر یہ سچ ہے کہ رمضان المبارک میں اگر ہم بیرون ملک مقیم ہوں تو ہمیں سب سے زیادہ یاد اپنے ثقافتی کھانوں اور مشروبات کی آتی ہے۔ مگر آپ زیادہ فکر مند نہ ہوں۔
ہم آپ کے لیے کچھ ایسے معروف اور مزیدار دیسی کھانے لائے ہیں جنہیں کھا کر آپ کی یادیں تازہ ہوجائیں گی۔ یہ مزیدار پکوان ہمیشہ اپنا اثر دکھاتے ہیں۔

پکوڑے
میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی ایسا پاکستانی نہیں دیکھا جو افطار کی میز پر پکوڑوں کو نہ کہتا ہو، اور ہم اتفاق کرتے ہیں کہ یہ چھوٹی سی مزیدار چیز ہمیشہ آپ کو لذت اور سرخوشی سے ہمکنار کرتی ہے۔ 
یہ ایک سانچے کی طرح ہے۔ آپ پکوڑوں کے فریم ورک میں کسی بھی چیز کو فٹ کرسکتے ہیں، اور ہاں، آئیے ہم اس سے چٹنی یا کیچپ کے ساتھ لطف اندوز ہونے کا تصور کریں۔ یہ ایک مزیدار حقیقت ہے کہ یہ زبردست پکوان یقینی طور پر ہمارے حتمی رمضان فوڈ آؤٹ لائن کا ایک حصہ ہوسکتا ہے۔

جلیبی
یہ مزیدار میٹھی چیز رمضان المبارک کا لازمی حصہ ہے۔ جلیبی صرف ایک کھانا ہی نہیں ہے بلکہ اس سے ہمارے جذبات و احساسات جُڑے ہوئے ہیں۔ چاہے آپ کے دودھ کے دانت ہوں یا نہیں، یہ آپ کو ہمیشہ خوشی اور سرشاری سے ہمکنار کرتی ہے۔
چینی کے شیرے سے بھری، مسحور کُن خوشبو سے لبریز، گرما گرم خستہ جلیبی آپ کو ہمیشہ خوشی اور راحت سے ہمکنار کرتی ہے۔ ذرا تصور کریں، تازہ تلی ہوئی جلیبی ہو اور دودھ ہو اور آپ کا پیٹ خالی ہو تو آپ کیسے مزے سے اسے کھائیں گے۔ دودھ اور جلیبی ایک ناقابل ترجیح جوڑی ہے۔ جہاں بھی جلیبی کا نام آتا ہے اسے ایک کمفرٹ فوڈ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

دہی بڑے
جب آپ بیرون ملک ہوں تو گھر کی یاد سے جان چھڑانا خاصا مشکل ہوسکتا ہے۔ لیکن، دہی بڑے ایک انتہائی آسان، سادہ اور لذیذ ڈشز میں سے ایک ہے جسے کھا کر آپ کو گھر سے دوری کا احساس نہیں رہے گا۔ یہ وہی زبردست چیز ہے جسے ہم سب رمضانوں میں کھا کھا کر بڑے ہوئے ہیں۔
مزیدار، کھٹے میٹھے اور مسالہ دار دہی بڑے آپ کو ہمیشہ راحت اور مزے سے ہمکنار کرتے ہیں، مزیدار دہی بڑے سے بھرا ایک پیالہ آپ کے اندر خوشی اور طمانیت کی لہر دوڑا دیتا ہے۔ اور آپ یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ جینے کے لیے نہیں کھاتے، کھانے کے لیے جیتے ہیں۔

کریمی فروٹ چاٹ
دلچسپ، مجھے معلوم ہے۔ یہ یقینی طور پر بھوک کو تیز کرتی ہے اور اسے ایک شاندار ایپیٹائزر سمجھا جاتا ہے۔
مجھے یہ یقین کرنے میں ذرا سا تامل ہے کہ کوئی پکوان دیکھنے میں اتنا اچھا لگ سکتا ہے اور اتنا ہی حیرت انگیز ذائقہ بھی رکھتا ہو۔
فروٹ چاٹ نہ صرف صحت بخش ہے، بلکہ آپ کا پیٹ بھرنے اور آپ کی لذت کام و دہن کو مطمئن کرنے والی بھی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے ہمارے جسم کو درکار توانائی دوبارہ حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے پھلوں کو یکجا کریں، پھر اس میں کچھ تازہ کریم شامل کریں اور اوپر سے تھوڑا سا لائم جوس چھڑکیں۔ بس اب یہ مزے اڑانے کے لیے بہترین ہے۔
گھر کی یاد سے پریشان ہیں تو منہ میں پانی لانے والے ان دیسی کھانوں کو ضرور ٹرائی کریں اور دیارِ غیر میں اپنے وطن کے ذائقوں کا لطف اٹھائیں۔
 

not null

ایک ایسا شخص جو "آءیے کھانے کے بارے میں اظہار خیال کریں" کے رویہ کے ساتھ کھانے کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ یہاں دلچسپ اور تفریحی بلاگز کے ذریعے لوگوں سے کھانے کے بارے میں اپنی محبت کا اشتراک کرنے کے لیے موجود ہے۔

مترجم : کامران شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں