لاجواب اور بے مثال کھانا پکانے کے لیے بہت صبر اور پختہ عزم کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں اچھی خاصی محنت بھی لگتی ہے۔
اگر آپ نت نئے پکوانوں سے محبت کرتے ہیں، کھانے پینے کے شوقین ہیں اور روزانہ کچھ نیا اور اچھا کھانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے کچن میں کچھ وقت صرف کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ تاہم کچھ لوگ باورچی خانے کو ایک بورنگ جگہ سمجھتے ہیں، شاید اس لیے کہ کھانا پکانے کا عمل ان کے اندر کوئی جوش و جذبہ پیدا نہیں کرتا ہے اور پکوان بنانے کے لیے اجزاء کو کاٹنا، چھیلنا اور جمع کرنا ان کے لیے کوئی خاص پسندیدہ سرگرمی نہیں ہوتی ہے۔
تاہم، ایسے افراد بحران کے وقت اپنی بھوک سے کیسے نمٹتے ہیں، جب وہ شدت سے کچھ کھانا چاہتے ہیں، لیکن ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا ہے۔ یہاں آپ کے سامنے ایسے تمام سست اور محنت سے جی چرانے والے باورچیوں کے لیے ایک اجزاء پر مشتمل آسانی سے تیار ہوجانے والے کچھ کھانوں کی فہرست ہے جو یقیناً آپ کے لیے بہیت کارآمد ثابت ہوگی۔
بھنے ہوئے آلو:
آلوئوں کو اچھی طرح دھو کر چھری سے چاروں طرف سے اچھی طرح کھرچ لیں۔ اب ان آلوئوں کو چاندی کے ورق سے ڈھانپیں اور20 منٹ تک یا 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں اس کے بعد چاندی کے ورق کو ہٹا دیں اور اپنے پسندیدہ مسالا کے ساتھ پیش کریں۔
اوون میں انڈے
دو انڈوں کو توڑ کر ان کا آمیزہ ایک کپ میں رکھیں، مکسچر کو اچھی طرح پھینٹنے کے بعد اسے تھوڑی دیر کے لیے مائیکرو ویو کریں پھر اس میں حسب ذائقہ نمک مرچ یا مسالہ جات ڈال کر انجوائے کریں۔
کیلے کی آئس کریم:
آسان، سادہ، اور صحت بخش ایک جزو پر مبنی کیلے کی مزیدار آئس کریم خاص طور پر آپ کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔
فوڈ پروسیسر کو کیلے سے آدھا بھریں اور اچھی طرح اسموتھ اور کریمی ہونے تک بلینڈ کریں اور انجوائے کریں۔
پاپ کارن:
ایک پین میں کچھ پاپ کارن ڈالیں اور کچھ سفید نمک اور مکھن یا اپنی پسند کے کسی اور مسالا کے ساتھ انجوائے کریں۔
بھنی ہوئی شکر قندی:
سب سے پہلے شکرقندی کو اچھی طرح دھو لیں پھر کانٹے سے اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ بنائیں۔ پھر اسے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں سلائس کریں اور 120 فارن ہائیٹ پر 10 منٹ تک بیک کریں۔ جب وہ اچھی طرح خستہ ہو جائیں تو نمک مرچ یا مسالہ لگا کر لطف اٹھائیں۔
اپنی رائے دیں