بادام اور کھجور کی اسموتھی - کھانا بنائیں عامرلیاقت کے ساتھ – قسط نمبر6

اس قسط میں ، عامر لیاقت بناتے ہیں بادام اور کھجورکی اسموتھی، جو سحری میں صحت مند کھانا پسند کرنے والے تمام افراد کے لیے ایک بہترین مشروب ہے۔ غذائیت سے بھرپورمشروب بنانے کے لیے اس ترکیب میں بادام، کھجور، جَو، دودھ اور دیگرصحت منداجزاء کا استعمال کیا جاتا ہے جو آپ کو دن بھر توانائی سے بھرپور اور تازہ دم رکھیں گے۔ وہ سبزی گوشت بھی بناتے ہیں، جوایک زبردست اورصحتمند مین کورس کھانےکے لیے گوشت میں مختلف سبزیوں کو ملا کر پکایا جانے والاایک مزیدار پکوان ہے۔ اس ڈش کے ذائقے میں چار چاند لگانے کے لیے جڑی بوٹیوں اور مسالوں کو شامل کر کے منفرد بنایا جاتا ہے۔ اپنی پسند اور ذائقے کے مطابق آپ اسے تیکھا یا ہلکے مسالے والا بھی بنا سکتے ہیں۔