پین سیرڈ فش

(10837 وِیوز)

پین سیرڈ فش تیکھے کھانوں کے شوقین افراد کے لیے کسی خاص تحفے سے کم نہیں، یہ جنوب مشرقی ایشیا کی مقبول ترین ڈش ہے جسے مہکتے ہوئے تیز مسالوں کے امتزاج سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ خاص ڈش عام طور پر تلی ہوئی مچھلی سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں مسالوں اور چٹنیوں کی کثیر مقدار ڈالی جاتی ہے تاکہ اس کا بہترین تیکھا ذائقہ اجاگر ہوسکے اسے عموماً چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • مچھلی، پارچوں میں کٹی ہوئی ایک کلو گرام
    • سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
    • وورَسِسٹَر شائر چَٹنی ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال تھائی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • پیاز کا پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • چلی گارلک پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • تھائی چلی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • اوسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
    • زیتون کا تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • اجوائن خراسانی کٹی ہوئی چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • مکھن ایک چائے کا چمچ
    • تیل دو کھانے کے چمچ
    • لہسن کے جوے، کٹے ہوئے دو عدد
    • لیموں گول شکل میں کٹے ہوئے دو عدد
    • شملہ مرچ کٹی ہوئی حسب ضرورت
    • لیموں کا رس ایک عدد

ترکیب

  • میرینیٹ کرنے کے لیے مچھلی کے قتلوں کو ایک برتن میں ڈالیں، اس میں سویا ساس, وورَسِسٹَر شائر چَٹنی، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، کُٹی ہوئی تھائی مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، پیاز کا پائوڈر، چلی گارلک ساس، لہسن کا پیسٹ، تھائی چلی پیسٹ، اوسٹر ساس، کٹا ہوا لہسن، اجوائن خراسانی اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیں تاکہ مچھلی کے قتلوں پر آمیزے کی تہہ چڑھ جائے۔
  • اب اسے پلاسٹک شیٹ سے ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں تیل اور مکھ ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں میرینیٹ کی ہوئی مچھلی کے قتلے ڈال کر فرائی کریں۔
  • اب اس میں مزید مکھن ڈال لیں تاکہ مچھلی اچھی طرح تلی جاسکے۔
  • مچھلی کی ہر سائیڈ کو کم از کم 5 منٹ تک فرائی کریں تاکہ اس کا کوئی حصہ کچا نہ رہ جائے۔
  • اب اس میں لہسن کے جوے ڈالیں اور مچھلی کو گولڈن برائون ہونے تک تلیں۔
  • اب اس میں لیموں کے گول کٹے ہوئے ٹکڑے اور کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں اور ان سب پر لیموں کا رس نچوڑ دیں۔
  • مزے دار پین سیرڈ فش تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟