مرغ چھولے

(10671 وِیوز)

پنجاب کے روایتی کھانوں میں شامل مرغ چھولے انتہائی مزے دار اور لذیذ پکوان ہے جو بھیگے ہوئے چھولوں کو مرغی کے گوشت اور مسالوں میں ملا کر پکایا جاتا ہے۔ خوشبو دار اور خوش ذائقہ مرغ چھولے کو روغنی یا تندوری نان کے ساتھ ناشتے میں بھی کھایا جاتا ہے تاہم اسے دوپہر اور رات کے کھانے میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • چنے، بھگوئے ہوئے دو کپ
    • پانی آدھا لیٹر
    • نمک حسب ذائقہ
    • ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • زیرہ ایک کھانے کا چمچ
    • الائچی چار سے پانچ عدد
    • بادیان کے پھول دو عدد
    • لونگ ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • دار چینی دو عدد
    • نمک حسب ذائقہ
    • تیز پتہ ایک عدد
    • تیل تین سے پانچ کھانے کے چمچ
    • پیاز کٹی ہوئی ایک عدد

ترکیب

  • ایک برتن میں پانی گرم کرکے اس میں چھولے اور نمک ڈالیں اور اسے 10 سے 15 منٹک تک اُبلنے کے لئے رکھ دیں تاکہ چھولے اچھی طرح گل جائیں۔
  • آمیزہ بنانے کے لئے ایک برتن میں ثابت دھنیا، کالی مرچ، زیرہ، الائچی، بادیان کے پھول، لونگ، ہلدی، لال مرچ پسی ہوئی، دار چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں پھر اس میں نمک اور تیز پتہ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • بھونے گئے گرم مسالے کو گرائنڈ کرلیں ۔
  • اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں پھر اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں، اچھی طرح ملائیں اور 10 سے 15 منٹک تک ڈھکنا دے کر دم دے دیں۔
  • اب اس میں دہی اور پسا ہوا گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور مزید 10 منٹ کے لئے ڈھک کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
  • اب اس میں اُبلے ہوئے چھولے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈالیں اور ڈھکن دے کر مزید 10 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اسے تازہ کٹے ہوئے دھنئے اور ادرک سے سجا لیں۔
  • گرما گرم مزے دار مرغ چھولے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟