میکرونی سیلِڈ

(14401 وِیوز)

یہ ایک کلاسک اور کریمی امریکی سائڈ ڈش ہے جو اوون میں بنی ہوئی چکن یا بار بی کیو کے ساتھ پیش کی جاتی ہے. یہ ڈش مسٹرڈ، میئونیز، جڑی بوٹیوں، مسالے اور سبزیوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے. یہ ایک متوازن اور آسان کھانا ہے جو خاندان کے اجتماعات اور تقریبات میں تیار کی جاتی ہے.

  • آسان
  • 4 افراد
  • 15 Min
  • 12 Likes

اجزاء

    • ایلب میکرونی400 گرامز
    • پانی1 لیٹر
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • بند گوبی، باریک کٹی ہوئی½ عدد
    • گاجر باریک کٹی ہوئی1 عدد
    • لال شملہ مرچ، کٹی ہوئی1 عدد
    • لال شملہ مرچ، باریک کٹی ہوئی1 1
    • شملہ مرچ، باریک کٹی ہوئی1 عدد
    • کالی مرچ پاوڈر½ چائے کا چمچ
    • زیتون کا تیل1 کھانے کا چمّچ
    • چلی گارلگ پاوڈر½ چائے کا چمچ
    • خشک اوریگانو½ چائے کا چمچ
    • سفید مرچ½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لیمو کا رس1 چائے کا چمچ
    • سرسوں کی چٹنی1 چائے کا چمچ
    • کریم½ کپ
    • مایونیز1 کپ

ترکیب

  • ایک بند گوبھی لیں اور اسے پتلا پتلا کاٹ کر بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
  • پھر گاجر کو بھی اسی طرح کاٹ کر بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
  • پھر نارنجی رنگ کی شملہ مرچ کو چھوٹے حصوں میں کاٹ کر بعد کے لیے رکھ دیں۔
  • ایک لال شملہ مرچ لے کر اسے باریک کاٹ لیں۔
  • شملہ مرچ کو باریک کاٹیں اور پھر بعد کے استعمال کے لیے رکھ دیں۔
  • ایک چھوٹے پتیلے میں پانی اور نمک ڈال کر ملایئں اور اسے ابال لیں۔
  • اب اس میں ایلبو میکرونی ڈال کر 8 منٹ کے لیے ابال لیں جب تک وہ پک جائے۔
  • اب اس میں کالی مرچ، زیتون کا تیل، چلی گارلک پاﺅڈر، خشک اورگینو، سفید مرچ، نمک، لیمو کا رس، مسٹرڈ پیسٹ، کریم اور مایونیز ڈال دیں۔
  • اب اس میں ہری شملہ مرچ، لال شملہ مرچ، نارنجی شملہ مرچ، بند گوبھی اور گاجر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • میکرونی سلاد تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)