اپنے مخصوص، منفرد اور تیکھے ذائقے کی بنا پر اس ڈش کا نام بنگالی لفظ جھل سے ماخوذ کیا گیا ہے، اپنے نام کی مناسبت سے چکن جلفریزی آپ کو تیکھا، لذیذ اور مزے دار ذائقہ فراہم کرتی ہے۔ اس میں شامل گوشت کو تیل، ہری مرچ اور دیگر مسالوں کی آمیزش کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اسے گرم نان اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔ تیکھے اور مرچیلے کھانوں کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہترین ڈش ہے۔
آپکو کیسا لگا؟