برمیز کھاوسے

(11526 وِیوز)

کھائوسے لفظ  'ناریل کے دودھ سے بنی ہوئی کری کے نوڈلز' سے نکلا ہے. اس کھانے کا آغاز برما کی سڑکوں سے ہوا۔  یہ کھانا نوڈلز، بیف یا چکن کی کری اور ناریل دودھ پر مشتمل ہوتا ہے. اسے مسالا جات کے ساتھ خاندان کی دعوتوں اور خصوصی مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • مرغی کا گوشت بغیر ہڈی کا½ کلو
    • تیل4-5 کھانے کا چمّچ
    • پیاز کٹی ہوئی2 عدد
    • گرم مسالہ½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پسی ہوئی سفید مرچ1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • چکن پاؤڈر½ چائے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ۱ چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی½ چائے کا چمچ
    • ناریل کا دودھ۱ کپ
    • پانی1 ½ کپ
    • کریم½ کپ
    • پسی ہوئی کالی مرچ۱ چائے کا چمچ
    • تیل4 کھانے کا چمّچ
    • لہسن کے جوے8 - 10
    • پیاز کٹی ہوئی۱ عدد
    • چپس۱ پیکٹ
    • پاپڑی۱ کپ
    • تازہ دھنیا1 کپ
    • اسپیگٹی۱ پیکٹ
    • پانی۱ لیٹر
    • نمکحسبِ ذائقہ

ترکیب

  • کڑی کے لیے: ایک چھوٹے پتیلے میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز تل لیں۔
  • چکن کو اسٹرپس میں کاٹ کر پیاز میں ملا دیں اور جب تک پکائیں جب تک گلابی رنگ نہ ختم ہوجائے۔
  • اب اس میں نمک، پسی ہوئی سفید مرچ، گرم مسالہ، لال مرچ پاﺅڈر اور چکن پاﺅڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی ہلدی ڈال کر ملا لیں۔
  • اب ناریل کا دودھ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب پانی ڈال کر پھر ہلا لیں۔
  • اب کریم ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر ملائیں اور ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے آٹھ منٹ تک پکا لیں جب تک کڑی گاڑھی نہ ہوجائے۔ پھر سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • مسالے کے لیے: ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر لیں اور کٹے ہوئے لہسن کے جوے اس میں فرائی کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب اسی تیل میں پیاز تل لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • ایک بڑے پتیلے میں پانی گرم کرکے اس میں نمک اور اسپیگیٹی ڈال دیں اور تب تک ابالیں جب تک اچھی طرح پک نہ جائے۔ اب اسے چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • سجاوٹ کے لیے: ایک سرونگ باﺅل میں اسپیگیٹی، چکن کڑی، فرائی ہوئے لہسن کے جوے، چپس، فرائی ہوئے پیاز، کٹا ہوا دھنیا اور پاپڑی ڈال دیں۔
  • برمیسے کھاﺅسے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟