بیف نہاری

(9089 وِیوز)

بیف نہاری کا شمار پاکستان کے مقبول ترین کھانوں میں کیا جاتا ہے.جسے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ اسے ناشتے ، کھانے یا خصوصی مواقع پر بھی پیش کیا جاتا ہے. اسے مسالا جات اور دیگر لوازمات کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور نان یا روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے.

  • درمیانی
  • 6 افراد
  • 45 Min
  • 10 Likes

اجزاء

    • شاہی زیرہ1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • ثابت کالی مرچ1/2 چائے کا چمچ
    • لونگ1/2 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • بادیان کا پھول1-2 عدد
    • جائفل1-2 چائے کا چمچ
    • جائفل½ چائے کا چمچ
    • چھوٹی الائچی2 عدد
    • تیز پات1-2 عدد
    • دیگی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • الائچی4-5 عدد
    • دھنیا پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • گھی1/2 کپ
    • گائے کا گوشت بغیر ہڈی کا1 کلو
    • نہاری مسالہ5 کھانے کا چمّچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • پانی1 لیٹر
    • آٹا پانی ملا5 حصے پانی اور 1 حصہ آٹا
    • ادرک لمبائی میں کٹی ہوئیگارنش کے لیے
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیگارنش کے لیے
    • لیمو کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک گرائنڈر میں شاہی زیرہ، لال مرچ، ہلدی، ثابت کالی مرچ، لونگ، نمک، بادیان کے پھول، جائفل جویتری، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، تیز پات، کشمیری مرچیں، دھنیا پاؤڈر ڈال کر پیس لیں۔ نہاری مسالہ تیار ہے۔
  • اب ایک پتیلے میں گھی گرم کرلیں۔ اس میں بوٹیاں ڈال کر پکائیں، اس کے بعد اس میں نہاری مسالہ ڈالیں اور اچھے سے بھون لیں۔
  • پھراس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں۔
  • اب پانی شامل کر کے مکس کریں اور پتیلی کو ڈھانک کر 25-15 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک گوشت گل نہ جائے۔
  • اب میدہ اور پانی کے مکسچر کو ڈال کر ہلائیں۔ درمیانی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر 10 سے 15 منٹ تک پکائیں تاکہ سالن گاڑھا ہوجائے اور تیل اوپر آجائے۔
  • ادرک، مرچیں اور دھنیا کے ساتھ گارنش کر لیں اور نان کے ساتھ پیش کریں۔
  • مزے دار نہاری تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)