بالٹی گوشت

(14812 وِیوز)

بالٹی کے لغوی معنی اسٹیل کے برتن کے ہیں. گوشت میں کری اور دیگر مسالے ملا کر اسے اسٹیل کے برتن میں بنائیں جو اس کے ذائقے کو مزید منفرد اور لذّت بھرا بنا دیتا ہے

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 11 Likes

اجزاء

    • میتھی دانہ1 چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہ1 چائے کا چمچ
    • کٹی ہوئی الائچی¼ چائے کا چمچ
    • سونف1 چائے کا چمچ
    • کالا رائی دانہ1 چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
    • کشمیری لال مرچ پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • نمک1 چائے کا چمچ
    • تیز پات1 عدد
    • دار چینی1 عدد
    • سرکہ1 کھانے کا چمّچ
    • تیل1 کھانے کا چمّچ
    • گائے کا گوشت بغیر ہڈی کا1 کلو
    • تیل5 کھانے کا چمّچ
    • درمیانی کٹی ہوئی پیاز2 عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے2 عدد
    • دہی1 کپ
    • پانی1 ½ کپ
    • ہری مرچ5 عدد
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • نانپیش کرنے کے لیے

ترکیب

  • بالٹی مسالہ بنانے کے لیے ایک فرائنگ پین میں میتھی دانہ، زیرہ، الائچی پسی ہوئی، سونف، کالا رائی دانہ، دھنیا ،ہلدی، لال مرچ پسی ہوئی، کشمیری مرچ پسی ہوئی، نمک حسب ذائقہ، تیز پات، دار چینی ڈال کر اچھے سے بھون لیں۔
  • اب اس مسالے کو گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ پھر مسالے میں سرکہ اور تیل شامل کر کے اچھے سے مکس کریں اورپیسٹ بنا لیں ۔ بالٹی مسالہ تیار ہے۔
  • ایک پتیلے میں تیل گرم کریں پھراس میں باریک کٹی ہوئی پیاز شامل کرکے گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔ اب گوشت کی بوٹیاں اس میں ڈال کر اچھے سے بھونیں۔ اس کے بعد اادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں۔
  • پھراس میں ٹماٹر ڈال کر مکس کریں، پھر بنا ہوا بالٹی مسالہ ڈال کر چمچ سے مکس کریں۔
  • اب دہی ڈال کر اچھے سے مکس کریں، ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھکن ڈھانک کر 10 سے 15 منٹ تک پکائیں۔
  • پھر بچے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور مکس کردیں۔ اب دھنیا گارنش کریں۔ نان اور روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
  • مزے دار بالٹی گوشت تیار ہے ۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)