مسالا چاپس۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 16

اس قسط میں عامر لیاقت مزیدار مٹن مسالا چاپس بنا رہے ہیں۔ حیرت انگیز ذائقوں سے لبریز اس مٹن چاپس کو کریمی ساس میں پکایا جاتا ہے اور اسے افطاری کے دستر خوان کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔ یہ شاندار اور لاجواب پکوان آپ کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردے گا۔ اس کے ستھ ساتھ وہ مزیدار مکس فروٹ اسموتھی بھی بناتے ہیں جو کہ مختلف اقسام کے صحت بخش اور موسمی پھلوں کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے۔ اس کا انوکھا اور دلفریب ذائقہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔ مکس فروٹ اسموتھی بناتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی ترجیح کے مطابق چینی اور کچلی ہوئی برف کی سطح کو اس مزیدار مشروب کے لیے ہموار رکھیں گے۔