آگاسٹے-ایسکوفیئر

آگاسٹے ایسکوفیئر

Villeneuve-Loubet, فرانس

جارجس آگاسٹے ایسکوفیئر 28 اکتوبر 1847 کو فرانس میں پیدا ہوئے۔ آگاسٹے فرانسیسی شیف، ہوٹل کے مالک اور مشہور بک رائٹر بھی تھے جنہوں نے روایتی فرانسیسی کھانوں میں جدت پیدا کی۔۔ دیہات میں پیدا ہونے والے ایسکوفیئر کو ہمیشہ سے ہی مزے مزے کے کھانے پکانے کا شوق تھا۔ جس کی وجہ سے ان کے والد نے انہیں اسکول سے نکال کر انکل کے ریسٹورانٹ میں ٹریننگ کیلئے بھیج دیا۔۔ ایسکوفیئر کی کوکنگ اور کچن مینیجمنٹ میں دلچسپی اور اہلیت نے انہیں جلد ہی قریبی ہوٹل بیلیویو پر نوکری دلادی۔۔1865 میں 19 سال کی عمر میں بطورشاگرد روسٹ کوک کے عہدے کی پیشکش کی گئی۔ پیرس آمد کے صرف ایک ماہ بعد ہی انہیں ملٹری ڈیوٹی کی آفر ہوئی۔ جہاں انہیں آرمی شیف کا عہدہ دے دیا گیا۔ انہوں نے فوج میں تقریباً سات سال گزارے۔ جہاں انہوں نے کھانوں کو ڈبوں میں محفوظ کرنے کے طریقے سیکھے۔۔ 1878 کے فوراً بعد انہوں نے کانز میں اپنا ریسٹورانٹ کھولا۔۔ 1935میں 88 سال کی عمر میں اہلیہ کی وفات کے بعد ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہی ایسکوفیئر بھی انتقال کرگئے۔۔ انہیں ولینیو لوباٹ میں ان کے آبائو اجداد کے ساتھ ہی دفنا دیا گیا۔۔ وہ ذائقوں کی دنیا میں ایک لیجنڈ کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔۔ جن کے نام سے متعدد مشہور کتابیں جیسے کہ۔۔۔ آ گائیڈ ٹو ماڈرن کوکری اور دو ہزار پسندیدہ فرانسیسی ترکیبیں منسوب ہیں۔۔