ناشتے اور برنچ کے لیے فوڈ ٹریبیون کا گائیڈ

ناشتے اور برنچ کے لیے فوڈ ٹریبیون کا گائیڈ

ناشتے اور برنچ کے لیے فوڈ ٹریبیون کا گائیڈ

جیسے جیسے گرمی کا موسم بدل رہا ہے، کراچی میں باہر کے کھانوں کے شوقین افراد کی نگاہیں کوئی ایسا منظر تلاش کر رہی ہیں جہاں مزے سے بیٹھ کر کچھ کھایا پیا جاسکے۔

ہم میں سے بہت سارے لوگوں کے فٹافٹ سے ویکسین لگوا لینے کے بعد اور کورونا وائرس کے پھیلائو میں واضح کمی آنے کے بعد اب شہر بھر میں کھانے پینے کے مشہور مقامات سے پابندیاں اٹھائی جارہی ہیں اور ہماری طرح کچھ پیٹو اور چٹورے افراد اس نئے منظرنامے کا خیرمقدم کررہے ہیں، ظاہر ہے کہ یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے۔

اب جب ہر چیز آہستہ آہستہ معمول کی طرف واپس لوٹ رہی ہے تو یہ ضروری ہے کہ ہمارا اپنا یہ خوبصورت شہر جو کچھ ہمیں پیش کرتا ہے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صبح کے ناشتے اور برنچ کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے کہ شہر میں مناسب ترین جگہ کون سی ہے اور صبح صبح  ایک زبردست ناشتے یا تھوڑا سا دن چڑھنے پر مزیدار برنچ کے لیے کہاں جانا چاہیے؟

چیٹرباکس ڈیلی:

کراچی میں واقع ایک خوبصورت مقام جسے چیٹر باکس ڈیلی کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ ہلکی پھلکی سست رفتار صبح سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئیں اور آرام سے ناشتہ کریں، جس میں انتہائی خوب صورت اور مزیدار آملیٹ اور مقامی گھریلو شیفس کے ذریعہ تیار کردہ پیسٹریز کی ایک وسیع رینج دستیاب ہے۔ صبح جلدی اٹھنے والے افراد کے لیے 8.30 بجے کے ناشتہ کے لیے یہ جگہ انتہائی مناسب ہے۔

کوٹی روٹی:

تھوڑا سا فرانسیسی ذائقہ تلاش کر رہے ہیں؟

پھر یہ جگہ آپ کے لیے ہی ہے۔ الیانسز فرانسز کے اندر واقع، بسٹرو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان ماحول کے لحاظ سے بہترین اور مزیدار ناشتے کی مختلف ورائٹیز پیش کرتا ہے۔ یہ اس شہر میں ایک ایسا چھوٹا سا مگر قیمتی جواہر ہے جسے آپ کسی صورت مِس نہیں کر سکتے۔

 لوکو:

اس جگہ پر نہ صرف حیرت انگیز کھانوں کا ایک وسیع انتخاب آپ کا منتظر ہے، بلکہ یہ اس کا شمار شہر میں موجود چند ایک انسٹاگرام ایبل ریستورانوں میں ہوتا ہے۔

اگرچہ یہاں کھانے پینے کا نظام دوپہر 12.30 بجے تک ہی دستیاب ہوتا ہے اور اس کے بعد ناشتے کے مینو میں آپ کو خدمات فراہم نہیں کی جاتیں، اس لیے جو لوگ یہاں کے مزیدار ناشتے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ صبح ذرا جلدی اٹھ کر یہاں پہنچ جائیں۔

کوکو نائن:

کوکو 9 کے نام سے یہ گمان گزرتا ہے کہ یہ کوئی جاپانی پین کیکس بیچنے والا ریسٹورانٹ ہوگا مگر حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ ان کا فرانسیسی ٹوسٹ چارٹ سے آگے کی چیز ہے۔

یہ آپ کے کام کرنے کی جگہ یا دفتر کے راستے میں پڑنے والا ایک بہترین مقام ہے جہاں صبح صبح کام پر جاتے ہوئے کچھ دیر کو رک کر آپ مزیدار ناشتے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ایزی:

جب کراچی میں کھانے پینے کی اہم جگہوں کی بات کی جائے تو ایزی ایک اہم مقام بن کر سامنے آتا ہے۔ ان کا مینو ایک وائلڈ کارڈ تجربہ ہے جس میں انڈوں، پین کیکس اور چیزکیکس کے ساتھ برگر پیش کیے جاتے ہیں۔

یہاں صرف اتوار کے روز صبح 11.30 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان ناشتہ یا برنچ پیش کیا جاتا ہے۔ یہاں کھانے کی ٹیبل حاصل کرنا اگرچہ آسان کام نہیں ہے لیکن اگر آپ اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ مزے سے بیٹھ کر گرما گرم لذیذ ناشتے کا مزہ اڑائیں۔

اوکرا کا ٹیسٹ کچن:

برنچ کے لیے یہ ایک مثالی جگہ ہے، ٹیسٹ کچن ہفتے کے دیگر دنوں میں صبح 12 بجے کھلتا ہے اور ویک اینڈز پر صبح 11.30 بجے کھلتا ہے۔

یہاں آنے کے بعد آپ کا مزیدار کھانوں کے بارے میں تجربہ رنگا رنگ گرم اور مزیدار کھانوں کی بھینی اور آسمانی خوشبو سے شروع ہوتا ہے اور جب آپ کو حقیقی طور پر ان کی پیش کردہ چیزوں کا ذائقہ ملتا ہے تو آپ بے ساختہ کہہ اٹھتے ہیں کہ مزہ آگیا۔

اس جگہ کا ایک بہت بڑا مثبت پہلو یہ ہے کہ یہاں کا عملہ انتہائی دوستانہ رویے کا حامل ہے اور کیفے میں شائستہ ماحول کو یقینی بناتا ہے۔

اگر آپ ان مقامات میں سے کسی ایک جگہ جا کر مزیدار ناشتہ یا برنچ پلان کررہے ہیں تو ہمیں اپنے تجرنبے کے بارے میں ضرور بتائیں۔  

not null

کھانے پینے کی شوقین، ایک فلم ساز اور صحافی جو رنگا رنگ پکوانوں سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے

مترجم : Kamran Shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں