تربوز کے صحت سے متعلق فوائد

تربوز کے صحت سے متعلق فوائد

تربوز کے صحت سے متعلق فوائد

 

 تربوز ایک لذیذ، فرحت انگیز اور شاندار پھل ہے جس میں وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

یہ ایک میٹھا اور رسیلا پھل ہے، یہ آپ کی پیاس کو ختگم کرکے آپ کے بدن میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے موسم گرما کا بہترین علاج قرار دیا جاتا ہے۔

یہاں تربوز سے جُڑے چند اہم ترین صحت کے متعکق فوائد درج کیے جارہے ہیں جو آپ کے لیے یقیناً فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

 

تربوز آپ کو ہائیڈریٹ یعنی سیراب رہنے میں مدد کرتا ہے۔

ایسی غذائیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، آپ کے جسم کو وہ پانی مہیا کر سکتی ہے جس کی اسے مناسب انداز میں روز مرہ کام کرنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

تربوز کا 92 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جو اسے روزانہ کی بنیاد پر جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک بہترین پھل بناتا ہے۔

اس کے علاوہ، اس کے زیادہ پانی کے مواد کی وجہ سے، اس میں کم کیلوری کی کثافت ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس میں وزن کے حساب سے کیلوری کا تناسب بہت کم ہے، یعنی زیاہد مقدار میں تربوز کھانے سے بھی آپ کا وزن نہیں بڑھتا بلکہ یہ آپ کے بدن کو طاقت اور فرحت فراہم کرتا ہے۔

 

تربوز میں کینسر مخالف اثرات ہو سکتے ہیں۔

تربوز میں پودوں کے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو بعض صورتوں میں کینسر سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تربوز میں موجود دو پودوں کیمیکل لائکوپین اور کیوکربیٹاسن ای میں کینسر مخالف خصوصیات ہو سکتی ہیں اس کا باقاعدہ استعمال آپ کے جسم کو کینسر سے بچانئے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جب کہ شواہد متضاد ہیں، لائکوپین کی کھپت بعض خرابیوں کے کم خطرے سے منسلک ہو سکتی ہے، جیسے پروسٹیٹ اور کولوریکٹل کینسر کے معاملات میں اپنے طبی معالج سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

دل کو صحت مند رکھنے میں تربوز کا کردار۔

تربوز میں اسٹرولائن نامی ایک امینو ایسڈ ہوتا ہے جو خون کی گردش اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ آپ کے دل کے دورے کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔ لیکن یقیناً آپ کے پورے طرز زندگی کا آپ کے دل کی صحت پر اثر پڑتا ہے اس لیے دل کو صحت مند کرھنے کے لیے صرف تےربوز پر ہی اکتفا نہیں کیا جاسکتا بلکہ اپنے پورے طرزِ زندگی اور کھانے پینے کے معاملات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

 

پٹھوں کے درد کو دور کر سکتا ہے۔

اسٹرولائن تربوز میں موجود ایک امینو ایسڈ ہے جو کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے اور پٹھوں کے درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ ایک فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر بھی لیا جا سکتا ہے۔

پچھلے ایک ٹرائل میں کھلاڑیوں کو تربوز کا خالص جوس دیا گیا تھا یا تربوز کا جوس اسیٹرولائن ملا کر دیا گیا تھا، کنٹرول ڈرنک کے مقابلے میں تربوز کے دونوں مشروبات کے نتیجے میں پٹھوں میں درد میں کمی آئی اور دل کی دھڑکن کو اتعدال پر رکھنے میں مدد ملی۔

 

تربوز آپ کے ہاضمہ کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

جیسا کہ ہم آپ کو پہلے بھی بتاچکے ہیں کہ تربوز میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں فائبر کی تھوڑی مقدار ہوتی ہے، یہ دونوں ہی مناسب ہاضمے کے لیے ضروری ہیں۔

پانی آپ کے ہاضمے کے ذریعے فضلہ کو زیادہ مؤثر طریقے سے منتقل کرنے میں مدد کرتا ہے، جبکہ فائبر آپ کے آنتوں کو مضبوط رکھنے میں مدد کرتا ہے اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ گرمیوں کے موسم میں تربوز کی موجودگی سے فائدہ اٹھائیں اور اسے اپنی روز مرہ غذا میں ضرور شمال کریں۔

not null

Suhail

مترجم : Kamran shah

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (2)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں