پاکستان میں بہترین کھانے فراہم کرنے والی فاسٹ فوڈ چینز.

پاکستان میں بہترین کھانے فراہم کرنے والی فاسٹ فوڈ چینز.

پاکستان میں بہترین کھانے فراہم کرنے والی فاسٹ فوڈ چینز.

دنیا بھرمیں فاسٹ فوڈ کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور بچے، بڑے، خواتین و حضرات سبھی مزے لے لے کر یہ لذیذ فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں۔ پاکستان میں بھی فاسٹ فوڈ کو پسند کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں یہاں بھی ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگ فاسٹ فوڈ شوق سے کھاتے ہیں۔ دیسی کھانوں کا مزہ اپنی جگہ مگر فاسٹ فوڈ میں شامل برگر اور پیزا اپنے لاجواب ذائقے اور غذایئت کے باعث پاکستانی لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔ 
پاکستان میں اب دنیا کی مقبول ترین فاسٹ فوڈ چینز کی برانچیں کھل چکی ہیں جن کے کھانے یہاں انتہائی شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ ذیل میں ہم دنیا کی مشہور ترین فاسٹ فوڈ چینز کی ایک فہرست دے رہے ہیں جن کی برانچیں پاکستان بھر میں موجود ہیں اور یومیہ ہزاروں افراد یہاں کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

            

مکڈونلڈز: 
دنیا کی انتہائی مقبول فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈز ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل پھیلتی اور بڑھتی جارہی ہے۔ 
پاکستان میں مکڈونلڈز کی پہلی برانچ 1988 میں لاہور میں کھولی گئی تھی جبکہ اس کے ایک ہفتے بعد ہی کراچی میں بھی مکڈونلڈز کی برانچ نے کام شروع کردیا۔ ان دونوں شہروں کے لوگوں نے مکڈونلڈز کو بہت پسند کیا اور اب اس پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ آج بھی پاکستان کے متعدد شہروں میں مکڈونلڈز کی درجنوں شاخیں موجود ہیں جہاں یومیہ سیکڑوں افراد جاتے ہیں اور مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہاں کے لذیذ برگرز اور خستہ فرائیز سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ اگرچہ یہاں کھانے کی بہت سی تیکھی، مرچیلی، میٹھی اور مزیدار چیزیں دستیاب ہیں مگر فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کے لیے مکڈونلڈز کے برگر اور فرائیز سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ 


 

کے ایف سی:
کے ایف سی بھی دنیا بھر میں مقبول ایک شاندار فاسٹ فوڈ چین ہے۔ پاکستان میں پہلی بار 1997 میں کے ایف سی نے کام کا آغاز کیا اور کراچی میں اس کا ہیڈ کوارٹر قائم کیا گیا اور اب یہ پاکستان میں دوسری مقبول ترین فاسٹ فوڈ چین بن چکی ہے جس کی برانچیں پاکستان بھر میں کام کررہی ہیں۔ مہنگا ہونے کے باوجود کے ایف سی پاکستانی لوگوں میں بہت مقبول ہے۔ کے ایف سی کی فرائیڈ چکن، برگرز اور چٹخارے دار چٹنیاں    لوگ مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔ اپنے آغاز سے لے کر آج تک کے ایف سی نے بہترین، لذیذ اور معیاری کھانوں سے دنیا بھر میں نام کمایا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ کے ایف سی کے کھانوں کے معیار اور غذائیت پر آنکھیں بند کر کے اعتماد کرتے ہیں۔


 

پیزاہٹ: 
فاسٹ فوڈ کے حوالے سے پاکستان میں قدیم ترین برانڈ جس کا نام لیا جاسکتا ہے وہ پیزا ہٹ ہے جسے 1958 میں دو بھائیوں نے شروع کیا اور اس کی مقبولیت میں آج تک کوئی کمی نہیں آئی۔ لوگ آج بھی پیزا ہٹ کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے بنائے ہوئے پیزاز کو ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ 
پاکستان میں کام کرنے والا پیزا ہٹ غیرمتوقع طور پر کثیر مقدار میں مینو فراہم کرتا ہے جس میں طرح طرح کے انوکھے ذائقے اور منفرد ٹاپنگس شامل ہیں۔ اس میں دو دو ذائقوں والے پیزا بھی شامل ہیں جنہیں لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ پاکستان میں پیزا سے محبت کرنے والے افراد کے لیے ذائقوں، لذت اور غذایئت کی جتنی کثیر مقدار میں ورائٹی پیزا ہٹ پیش کرتا ہے اتنی کوئی اور نہیں کرتا اور یہی پیزاہٹ کی سب سے خاص بات ہے۔


 

ڈومینوز:
ڈومینوز پیزا کا آغاز امریکی شہر مشیگن سے ہوا تھا جو شروع میں ڈومینکس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ امریکا سمیت دنیا بھر میں اپنے ذائقے اور معیار کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ڈومینوز نے پاکستان کا رُخ کیا اور اب پاکستان کے سبھی اہم شہروں میں ڈومینوز کی برانچیں موجود ہیں۔ پاکستان میں آنے کے بعد ڈومینوز نے انتہائی تیزی سے اپنی جگہ بنائی اور آج پیزا پسندوں کے لیے ڈومینوز کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ڈومینوز کے تیار کردہ پیزاز کے ذائقے منہ میں پانی لانے کو کافی ہیں۔ ڈومینوز کے پیزا اور ڈیزرٹس اپنے ذائقے، لذت اور معیار کے باعث پاکستان بھر میں بے حد مقبول ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


 

ھارڈِیز:
پاکستان میں مقبول ترین فاسٹ فوڈ چینز میں ھارڈیز بھی شامل ہے جس نے پاکستان میں برانچیں کھولنے کے بعد انتہائی تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور فاسٹ فوڈ پسند کرنے والے افراد گویا ان کے مزے دار کھانوں پر ٹوٹ پڑے۔ ھارڈیز کو پاکستان میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے اگرچہ زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر یہ بھی فاسٹ فوڈ چینز میں شامل پاکستان کا مشہور ترین برانڈ بن چکا ہے۔ پاکستان بھر میں ان کی شاخیں موجود ہیں جہاں خاص طور پر لوگ بھنے ہوئے گوشت کے مزے دار برگر اور خاص قسم کے بیف برگر کھانے کے لیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ھارڈیز کے تیار کردہ منہ میں پانی لانے والے لہریے دار خستہ فرائیز بھی پاکستانی عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کی فاسٹ فوڈ انڈسٹری میں ھارڈیز نے بہت تیزی سے جگہ بنائی ہے اور روز بروز اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 

برگر کنگ:
اکتوبر 2013 میں پہلی بار پاکستان میں متعارف ہونے والے برگر کنگ نے بھی فاسٹ فوڈ انڈسٹری میں بہت تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے اور اب یہ عالم ہے کہ پاکستان بھر میں برگر کنگ کو لوگ جانتے ہیں اور ان کے مزیدار برگرز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان کے مینو میں برگر کی مختلف اور منفرد اقسام شامل ہیں ساتھ میں مزیدار فرائیز اور سلاد آپ کے کھانے کے ذوق کو چار چاند لگادیتی ہیں۔
برگر کنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس نے فاسٹ فوڈ پسند کرنے والے افراد کے ذوق کی تسکین کے لیے اپنے مینو میں ہر وہ چیز شامل کررکھی ہے جو فاسٹ فوڈ میں شامل ہو سکتی ہے۔ یہ رنگا رنگی اور کھانوں کی وسیع ورائٹی بار بار آپ کی توجہ کھینچتی ہے اور آپ برگر کنگ کے انواع و اقسام کے کھانوں کا مزہ لینے کی تمنا کرتے ہیں۔ 


 
پاکستان میں فاسٹ فوڈ پسند کرنے والے افراد کے لیے یہ ایک مکمل گائیڈ ہے جس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ کون کون سے برانڈز آپ کے لیے بہترین اور مزے دار فاسٹ فوڈ پیش کر رہے ہیں۔ ان برانڈز نے اگر مقبولیت حاصل کی ہے تو اس کے پیچھے ان کے نام کے ساتھ ساتھ نفاست، معیار اور لذت کا بہترین امتزاج کارفرما ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ برانڈز ہر گزرتے دن کے ساتھ خود کو مزید بہتر کررہے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو اچھے سے اچھے کھانے فراہم کرسکیں۔ 
پاکستان میں فاسٹ فوڈ انڈسٹری جتنی تیزی سے فروغ پارہی ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ فہرست مزید وسعت اختیار کرے گی اور ہمیں پاکستان میں سرگرم فاسٹ فوڈ چینز کے بارے میں آپ کے ذوق و شوق کے مطابق کچھ نئے بلاگس بھی شامل کرنا پڑیں گے۔ 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (3)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں