رمضان المبارک میں کھانے کے اتنے کم وقت کے ساتھ، مقدار سے زیادہ معیار کو پہچاننا ضروری ہے۔ سحری نہ صرف مذہبی وجوہات کی بناء پر ضروری ہے بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری ہے کہ آپ دن بھر کافی غذائی اجزاء حاصل کریں تاکہ دن بھر روزے کی حالت میں آپ چاق و چوبند رہیں۔
سحری کے لیے مناسب اور درست غذا لینا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ اس چلچلاتی دھوپ بھرے گرم موسم میں غذائیت سے بھرپور اور ہائیڈریٹ رہیں۔ ہم نے پانچ ایسے مثالی کھانوں کی فہرست تیار کی ہے جنہیں سحری میں کھانا ضروری ہے تاکہ آپ کو مزید توانائی حاصل کرنے میں مدد ملے۔
دہی۔
سحری میں کھانے کے لیے دہی ایک لذیذ اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے، کیونکہ اس میں کیلشیم ہوتا ہے اور یہ دن بھر آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بہت سی دوسری چیزوں کے علاوہ پروٹین، وٹامنز اور پروبائیوٹکس کا اچھا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کے مسائل سے بچنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ دہی کے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آپ اس میں کچھ چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔
انڈے۔
یہ ہمیں طاقت کا دیرپا ذریعہ فراہم کرتے ہیں کیونکہ یہ انسولین یا خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ نہیں کرتے۔ انڈوں کو پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
انڈے میں مختلف قسم کے غذائی اجزاء جیسے آئوڈین، آئرن، کولین، فولیٹ، رائبو فلاوین، وٹامن بی 6، وتامن بی 12 اور وٹامنز بھی شامل ہیں۔ اسے روٹی یا پراٹھے کے ساتھ مختلف قسم کے مزیدار آپشنز کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے، جیسے پنیر کا آملیٹ، ہاف فرائی، یا ابلے ہوئے انڈے۔
کھجوریں۔
سحری کے دوران کھجوریں کھانا بھی بہت ہی بہترین عمل ہے۔ سحری کے دوران اپنے کھانے میں تین سے چار کھجوریں شامل کرکے، آپ اپنے جسم کو معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، فائبر، فولیٹ وغیرہ فراہم کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ کھانے میں موجود غذائی اجزاء کے ساتھ مل کر کھجوریں آپ کے جسم کو توانائی سے بھر دیتی ہیں جس سے آپ کا روزہ اچھا گزرنے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔
پھینیاں
پھینیاں رمضان المبارک کے بہترین اور مزیدار کھانوں میں سے ایک ہے جو جلدی سے تیار کی جا سکتی ہیں۔ یہ پاکستان کی مقبول ترین غذائی اشیاء میں سے ایک ہے۔ یہ ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ ہے جو آپ کو اپنے پورے روزے کے لیے زبردست توانائی فراہم کرتا رہے گا۔ اپنی سحری سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسے دودھ یا چائے کے ساتھ ملا کر کھائیں۔
دلیہ۔
ہماری روایتی خوراک میں دلیہ ایک معروف توانائی بخش غذا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ جَو کا دلیہ دستیاب غذائیت سے بھرپور غذاؤں میں سے ایک ہے۔ فائبر آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے، لہذا آپ کو اتنی جلدی بھوک نہیں لگتی۔
سحری میں کچھ پھلوں اور کھجوروں کے ساتھ دلیہ بھی اپنی روز مرہ غذا کا حصہ بنالیں۔ اس کا ایک چھوٹا پیالہ کھائیں یا اسے مزیدار بنانے کے لیے آپ اس میں چکن کے کچھ ٹکڑے اور مسالہ بھی شامل کرسکتے ہیں۔
اپنی رائے دیں