پیناکولاڈا ۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ - قسط نمبر 2

اس قسط میں، عامر لیاقت نے ایک ایسی ڈش بنائی جو جنوبی ایشین کمیونٹی میں تقریبا ہر کسی کی پسندیدہ ہے۔ چکن بادشاہی کڑاہی ۔ یہ ایک شاندار ترکیب ہے ۔ اس میں نرم و ملائم اور رسیلی مرغی کو روایتی مصالحوں میں مکس کیا جاتا ہے تاکہ ذائقے دار ڈش کا مزہ دوبالا کیا جاسکے۔ اپنے ذائقے اور پسند کے مطابق مصالحوں کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے اور ہر عمر کے لوگ اس سےلطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پینا کولاڈا بھی بنایا جو ایک ٹھنڈا مشروب ہے ، اور گرمیوں کے موسم کے لیے بہترین ہے۔ اس میں اناناس اور ناریل کے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے جو طبیعت بحال کرنے اور توانائی فراہم کرنے کے لیے انتہائی صحتمند اجزاء ہیں۔