میمنی کھائوسے

(6643 وِیوز)

کھائوسے ایک برمی نژاد اور ذائقہ دار پکوان ہے، جسے میمنی برادری نے تھوڑے ردوبدل کے ساتھ اپنے رنگ ڈھنگ میں ڈھال لیا ہے۔ ناریل کا اضافہ اس کے ذائقے میں ایک خوشگوار تبدیلی لاتا ہے اور سالن کے مسالوں کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو رات کے کھانے، افطاری یا سحری کے لیے میمنی کھائوسے ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 60 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • دہی1 1/2 کپ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • بیسن2 کھانے کا چمچ
    • پانی1/3 کپ
    • ناریل ملا دودھ1 کپ
    • پسی ہوئی ہلدی1/2 چائے کا چمچ
    • تیل3 کھانے کا چمچ
    • پیاز1 کھانے کا چمچ
    • ہری مرچ کٹی ہوئی1 کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر کا پیسٹ2 - 3 کھانے کا چمچ
    • پانی2 کھانے کا چمچ
    • سرخ مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پسی ہوئی ہلدی1 چائے کا چمچ
    • گرم مصالحہ1 چائے کا چمچ
    • گوشد، ابلا ہوا300 grams
    • Oil3 Tbsp
    • Red chili flakes2 Tbsp
    • چاٹ مسالہ
    • کٹی ہوئی پیاز
    • سو
    • نمکو
    • پاپری
    • تلی ہوئی لہسن

ترکیب

  • گریوی تیار کرنے کے لیے، ایک پیالے میں دہی لیں، اس میں نمک اور بیسن شامل کریں اور اچھی طرح پھینٹیں۔
  • اب اس میں پانی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • دہی کے آمیزے کو ایک گہرے برتن میں ڈالیں، اس میں ناریل کا دودھ ملائیں اور اچھی طرح پھینٹیں۔
  • اب اس میں بیسن اور ہلدی شامل کریں اور گٹھلیوں سے بچنے کے لیے دوبارہ پھینٹیں۔
  • سرخ گوشت کے سالن کے لیے، ایک کڑاھی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور پھر اس میں پیاز ڈالیں۔
  • اب اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں جب تک کہ وہ برائون نہ ہوجائیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور چند منٹ کے لیے بھونیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، پانی، سرخ مرچ پاؤڈر، نمک، ہلدی پاؤڈر اور گرم مسالا ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں ابلا ہوا بغیر ہڈی کا گوشت شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • تڑکے کے لیے، ایک برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کُٹی ہوئی سرخ مرچ ڈال کر بھونیں۔
  • اسمبلنگ کے لیے، ایک پلیٹ میں اسپگیٹی کو رکھیں، اس میں پہلے سے تیار سالن اور گائے کے گوشت کی کری ڈالیں۔
  • اب اس کو چاٹ مسالا، کٹی ہوئی پیاز، نمکو، سیوئو، پاپڑی، چلی آئل اور تلے ہوئے لہسن سے گارنش کریں۔
  • مزیدار میمنی کھائوسے سے لطف اٹھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟